مابعد ہندوچین سرحدی کشیدگی لداخ کے پنگان جھیل کو سیاحوں کیلئے 7ماہ بعد کھول دیا گیا

سرینگر/13جنوری: لداخ کے پنگا ن جھیل کو سیاحوں کیلئے قریب 7ماہ بعد دوبارہ کھول دیا گیا ہے اس سلسلے میںیوٹی انتظامیہ نے تمام تر انتظامات کئے ہیں اور ٹورسٹوں کو جھیل تک لانے لے جانے کیلئے بھی ٹرانسپورٹ کی سہولیات دستیاب رکھی گئی ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق لداخ کے پنگان جھیل کو سیاحوں کیلئے قریب سات ماہ بعد دوبارہ کھول دیا گیا ہے ۔ پنگان جھیل گزشتہ برس ماہ مئی سے ہی بند ہے ہندوستان اور چین کے مابین سرحدی کشیدگی اُس وقت بڑھی جب مئی کے مہینے میں بھارتی فوج حسب معمول پنگان لیک کے قریب پہنچی تو وہاں پر چینی فوج کو موجود پایا جس کے نیتجے میں دونوں ممالک کی افواج کے مابین شدید ٹکرائو ہوا ۔ اس صورتحال کے پیش نظر پنگان جھیل کو سیاحوں کیلئے بند کردیا گیا تھا۔ سرکاری ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یوٹی لداخ انتظامیہ نے اب لداخ اور پنگان لیک کو سیاحوں کیلئے دوبارہ کھول دیا ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس چینی فوج نے پنگان لیک کے اُس حصے پر قبضہ کیا تھا جس جگہ کو نو مینز لینڈ قراردیاگیا ہے ۔ چینی فوج کی جانب سے زبردستی قبضہ کئے جانے کے بعد جب بھارتی فوج نے مذاحمت کی تو دونوں فوجیوں کے مابھی شدید ہاتھ آپائی ہوئی جس میں قریب 20بھارتی فوجی اہلکار ہلاک ہوئے اور چینی فوج کے بھی متعدد اہلکار ہلاک ہوئے تھے اس کے بعد دونوںممالک کے درمیان شدید کشیدگی بڑھی تاہم موسم سرماء شروع ہونے کے بعدجب پنگان لیک میں پانی کی سطح بڑھی تو چینی فوج نے پھر سے علاقہ خالی کردیا ۔ اب لداخ انتظامیہ نے پنگان لیک کو پھر سے سیاحوں کیلئے کھول دیا ہے ۔

Comments are closed.