ہینڈی کرافٹس محکمہ میں جعلی نوکری کے بڑے سیکنڈل کا انکشاف ؛ 3افسران جے کے ایس ایس بی کے سیکریٹری کے جعلی آرڈر پرتعینات ہوئے

سرینگر/12جنوری: ہینڈی کرافٹس محکمہ میں جعلی نوکریوں کا ایک بڑا سیکنڈل طشت از بام کیا گیا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ کی ایس ایس آر بی سیکریٹری کے جعلی دستخط اور حکمانہ پر مذکورہ محکمہ میں تین ٹریننگ افسران کی تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی جو باضابطہ طور پر تنخواہ بھی حاصل کررہے تھے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ایس ایس آر بی کے سیکریٹری کے جعلی دستخط اور جعلی آرڈر پر محکمہ ہینڈی کرافٹس میں تین ٹریننگ افسران غیر قانونی طریقے سے تعینات کئے گئے تھے جو کہ تین برسوں تک باضابط محکمہ سے تنخواہ بھی حاصل کررہے تھے ۔ اس سلسلے میں کرایم برانچ جموں نے باضابطہ طو پر کیس درج کرکے معاملے کی مزید چھان بین شروع کردی ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جعلی تعیناتی میں ایس ایس آر بی کے اندرونی ملازمین بھی شامل ہوسکتے ہیں جنہوںنے غیر قانونی طریقے سے محکمہ ہینڈی کرافٹس میں تعیناتی کروائی تھی۔ . ذرائع نے مزید کہا کہ اگر اس معاملے کو بے نقاب نہیں کیا گیا تھا تو جعلی دستاویزات پر مقرر تعینات ہونے والے افراد کو اگلے پروموشن کے بعد کے اے ایس کیڈر میں شامل کیا جانا یقینی تھا جب وہ کچھ سالوں میں گزٹ آفیسر کے طور پر شامل ہوں گے اور جموں و کشمیر حکومت میں ایڈیشنل ، خصوصی یا خصوصی سکریٹریوں کے عہدے سے ریٹائر ہوجائیں گے۔

Comments are closed.