سرینگر/11جنوری/ اے پی آئی شاہ گنڈ حاجن بانڈی پورہ میں اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب شالی کوٹنے کی مشین کامالک مشین کی زد میں آ کر لقمہ اجل ہوا ۔اے پی آ ئی کے مطابق شاہ گنڈ حاجن بانڈی پورہ کے علاقے میں 60سالہ عبدالمجید ڈار ولد عبدالکریم اپنی مشین میں شالی کوٹ رہاتھا کہ اس دوران مزکورہ شخص مشین کے پٹے کے ساتھ اُلجھ گیا جس کے نتیجے میں مزکورہ شخص شدیدطور پر زخمی ہوا اگر چہ 60سالہ شخص کوفوری طور اسپتال پہنچا دیاگیا تا ہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔پولیس نے نعش کواپنی تحویل میںلے کر قانونی ضابطے پورے کئے اور نعش آخری رسومات کے لئے لواحیقن کے حوالے کردی ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.