کانگریس میں سب کچھ ٹھیک ٹھاک نہیں غیرحاضر لیڈروں کے خلاف وجہ بتاؤ نوٹس اجراء/راجن پاٹل
سرینگر/11جنوری: کانگریس میں سب کچھ ٹھیک ٹھاک نہیں امور کشمیرکے انچارج کی جانب سے بلائی گئی میٹنگ میں شرکت نہ کرنے والوں کووجہ بتاؤ نوٹس اجراء کی جارہی ہے نظم شکنی کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہو گی ۔اے پی آ ئی کے مطابق سرمائی راجدھانی جموں میں پردیش کانگریس کی ایک خصوصی میٹنگ آل انڈیا کے جنرل سیکریٹری اور امورکشمیرکے انچارج راجن پاٹل کی جانب سے طلب کی گئی جس میں کئی سینئر لیڈروں نے شرکت نہیںکی اور میٹنگ سے غیرحاضر رہے ۔کانگریس کے جنرل سیکریٹری اور امور کشمیرکے انچارج کی جانب سے سینئرلیڈروں کی میٹنگ میں عدم شرکت کا سنجیدہ نوٹس لیاگیا اور پردیش کانگریس کے صدر غلام احمد میرکواس بات سے آگاہ کیا کہ غیرحاضر لیڈرو ںکووجہ بتاؤ نوٹس اجراء کی جائے جس میںوہ میٹنگ سے غیرحاضررہنے کی وضاحت کرینگے ۔امور کشمیرکے انچارج نے کہا کہ درابندی نظم شکنی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی اور جولوگ کانگریس پارٹی میں انتشار پھیلانے کی صفا بندی کرینگے انہیں برطرف کرنے سے بھی گریز نہیں کیاجائیگا ۔کانگریس کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ پارٹی کومضبوط مستحکم بنانے کے لئے جومہم شروع کی گئی ہے اس سے جاری رکھاجائیگا اور 15جنوری کوکانگریس کی جانب سے جو ملک گیراحتجاج کیاجائیگا اس سے جموںو کشمیرمیں بھی آخری شکل دی جارہی ہے اور 15جنوری کو جموںو کشمیر کانگریس کی جانب سے راج بھون کا گیراؤ کیاجائیگا اور مرکزی حکومت کی پالسیوں کے خلاف بر پور احتجاج کیاجائیگا ۔
Comments are closed.