وبائی بیماری کورونا کے بعد نئے اسٹرین وائرس نے کشمیر میں سر اٹھا لیا
وائرس سے مبتلا دو مریضوں کی تشخص ،رعناواری اسپتال میں زیر علاج ، لوگوں میں خوف
سرینگر/09جنوری: وادی کشمیر میںکورونا وائرس کے کیسوں میں کمی کے بعد کشمیر میں نئے اسٹرین وائرس نے سر اٹھا لیا ہے سنیچروار کو اس وائرس سے مبتلا دو مریضوں کی تشخص ہوئی جو کہ رعناواری اسپتال میں زیر علاج ہے ۔ ادھر نئے وائرس کی کشمیر میں موجودگی سے لوگوں میں پھر خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جموںکشمیر میںگزشتہ دنوں سے اگرچہ کورونا وائرس کے روزانہ کیسوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے تاہم کشمیر میں سنیچر کو اس وائرس کے نئے اسٹرین ،جو حال ہی میں انگلستان میں ظاہر ہوا، کے دو کیس سامنے آئے آگئے۔جو کہ سرینگر کے رعناواری اسپتال میں زیر علاج ہے ۔ جی این ایل ایم اسپتال رعناواری میں تعینات کورونا کی نوڈل آفیسر ڈاکٹر بلقیس شاہ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کشمیر کے رہنے والے دو باشندے نئے کورونا وائرس میں مبتلائے پائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ کورونا مریضوں کا تعلق سرینگر کے حبک اور صورہ علاقوں سے ہے اور دونوں سفر کے بعد واپس آئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ دونوں اسپتال میں زیر علاج ہے اور ان کے رابطے میں آنے والے لوگوں کو الگ تھلگ کر دیا گیا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ بھارت میں ابھی تک کورونا کے اس نئے وائرس میں90افراد کو مبتلا پایا گیا ہے۔ ادھر کشمیر میں نئے وائرس کی تشخص کے ساتھ ہی لوگوں میںخوف و ہر اس کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ ابھی کورونا وائرس کا قہر جموں کشمیر میںجاری ہے اور روازنہ کی بنیادوںپر سو سے زائد مریض مثبت پانے کے علاوہ اموات میں بھی ہر روز اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ اسی دوران نئے وائرس کے دو کیس مثبت آنے کے بعد ہی انتظامیہ بھی متحرک ہو گئی ہے ۔
Comments are closed.