وادی کے شمال وجنوب میںمنشیات کے خلاف پولیس کی مہم تیز
مختلف کارروائیوں میں چھ منشیات فروش گرفتار ، ممنوعہ نشیلی مادہ برآمد
سرینگر/09جنوری: منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے کولگام ، سرینگر اور اونتی پورہ پولیس نے 06 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی مادہ برآمد کرکے ضبط کی۔سی این آئی کے مطابق کولگام پو پولیس نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر لائیسو کراسنگ کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران ایک گاڑی زیر نمبر DL3C-AK1304 کو روک کر تلاشی شروع کی،جس میں دو اشخاص سوار تھے ۔ تلاشی کاروائی کے دوران مذکوریاں کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی مادہ 1.5 کلوگرام چرس اور نقدی 7750 برآمد کرکے ضبط کی۔ ان کی شناخت جانگیر احمد داس ولد محمد امین داس اور محمد سلیم داس ولد محمد سلطان داس ساکناں واگہامہ بجبہاڑہ کے طور پر ہوئی ہیں۔ انہیں گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن دھمال ہانجی پورہ منتقل کردیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست میں ہیں۔ اس جرائم میںمتذکرہ گاڑی بھی ضبط کر لی گئی۔ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن دھمال ہانجی پورہ نے کیس زیر ایف آئی آر زیر نمبر03/2021 متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا اور مذید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ادھر سرینگر پولیس نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر نیو بائی پاس پیکس آٹوموبائیل کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے ایک گاڑی زیرنمبرJK05D-1382 کو روک کر تلاشی لی جس میں دو افراد سوار تھے ۔ تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے سولہ گرام براون شوگر جیسے شے برآمد کرکے ضبط کی ۔ ان کی شناخت لطیف احمد میر ولد محمد قاسم میر ساکن پٹوا بڈگام اور فردوس احمد تیلی ولد غلام قادر تیلی ساکن جاہمہ بڈگام کے بطور ہوئی ہے۔پولیس نے انہیں گرفتاررکرکے تھانہ پولیس نوگام سرینگر منتقل کیاجہاں وہ حراست میں ہیں پولیس نے جرائم کو سر انجام دینے کیلئے گاڑی بھی ضبط کرلی۔ پولیس اسٹیشن نوگام سرینگر نے اس سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آر مختلف دفعات کے تحت درج کیا اور مذید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔اسی دوران منشیات فروشوں کے خلاف اپنی کاروائی جاری و ساری رکھتے ہوئے اونتی پورہ پولیس نے ڈونی نار کراسنگ پامپور گرڈ اسٹیشن کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران دو افراد کو مشتبہ حالت میں گھومتے ہوئے پایا کر ان کی تلاشی لی ۔ دوران تلاشی مذکوریاں کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی شے 08 کلوگرام خشخاش برآمد کرکے ضبط کی ۔جن کی شناخت مشتاق احمد ڈار عرف مشتاق ٹائیگر ولد عبدل خالق ڈار ساکن نملبل پامپوراور عادل احمد بٹ عرف عادل گبرو ولد فاروق احمد بٹ ساکن لتر بل پامپور کے بطورہوئی ہے۔تھانہ پولیس پامپور نے ان کیخلاف کیس زیرایف آئی آر نمبر03/2021 متعلقہ دفعات کے تحت انداج انہیں حراست میں لیا اور اس کیس کے سلسلے میں مذید تحقیقات جاری ہے ۔کمیونٹی ممبران سے گزارش ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں سے متعلق کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
Comments are closed.