برفباری کے بعد سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی خاصی تعداد دلفریب نظاروں سے لطف اندوز
سیاحت سے وابستہ افرا د کو امسال سیاحوں کی اچھی خاصی تعداد کشمیر آنے کی امید
سرینگر/09جنوری: شہر آفاق گلمرگ سمیت وادی کے دیگر سیاحتی مقامات پر تازہ برفباری نے سرمائی سیاحتی سیزن کو ایک بار پھر دستک دی ہیں جس کے ساتھ ہی ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی ایک خاصی تعداد معروف سیاحتی مقامات گلمرگ ، پہلگام اور سونہ مرگ میں لطف اندوز ہو رہی ہے۔ اس دوران سیاحت سے جڑے افراد میں برفباری کے حوالے سے کافی خوشی دیکھنے کو مل رہی ہے اور انہوں نے امیدظاہر کی ہے کہ امسال وقت پر برفباری کے نتیجے میں ونٹر سیاحتی سیزن عروج پر رہے گا۔سی این آئی کے مطابق سیاحتی مراکز میں تازہ برفباری کے ساتھ ہی سال نو کا سرمائی سیاحتی سیز ن شروع ہوچکا ہے اور ان دنوں وادی کے مختلف سیاحتی مقامات پر ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی ایک خاصی تعداد دیکھنے کو مل رہی ہے جو قدرت کے نظاروں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ سیاحتی مقام گلمرگ اور پہلگام کی برفیلی وادیوں میں سیاحوں کی بڑی تعداد برفباری کا لطف اٹھا ر ہے اور وہ دنیا کے خوب صورت برف سے بھرے ڈھلانوں پر اسکیٹنگ سے مزے لے رہے ہیں۔ گلمرگ میں سیاحت سے جڑے افراد میں کافی خوشی دیکھنے کو مل رہی ہے اور وہ خاصی تعداد میں آئے ہوے سیلانیوں کا دل کھول کر استقبال کر رہے ہیں۔ مرکبان اور برف سلیج چلانے والے طبقہ کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں سیلانیوں کی آمد ان کیلئے آمدنی کا ایک بہترین ذریعہ ہوتا ہے اور وہ روزانہ 5سو لیکر 1ہزار وپے تک کما لیتے ہیںجبکہ کشمیر ی دستکاری سے جڑے لوگوں کا کہنا ہے کہ جہاں سیلانی قدرت کے نظاروں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں وہی وہ کشمیر کی دستکاری سے متاثر ہوکر خوب خریدادی کرتے ہے۔ پہلگام اور سونہ مرگ میں بھی ان دنوں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی ایک بڑی تعداد قدرت کے نظاروں سے لطف اندو ز ہو رہے ہیں اور وہ زمین پر بچھی سفید چادر پر خوشی سے جھوم رہے ہیں۔یہاں سیاحت سے جڑے افراد کا کہنا ہے کہ سرمائی سیاحتی سیزن میں یومہ اجرت پر کا م کرنے والے مزدوروں کو کافی فائدہ پہنچ سکتا ہے کیونکہ ا ن لوگوں کا روز گار سیلانیوں سے جڑ ا ہوا ہی۔ سیاحوں نے تازہ برفباری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برف کشمیر کی شناخت مانی جاتی ہے اور سیلانی برفیلی وادی کو دیکھنے کیلئے کھینچے چلے آتے ہیں۔
Comments are closed.