سرینگر/09جنوری/سی این آئی// وادی کشمیر میں حرکت قلب بند ہونے سے اموات میں اضافہ کے بیچ شمالی ضلع بانڈی پورہ میں 30سالہ نوجوان جبکہ سوپور میں سی آر پی ایف اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے لقمہ اجل بن گئے ۔ ادھر حرکت قلب بند ہونے سے اموات میں آئے روز اضافہ کے باعث لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق سنیچروار کی صبح بانڈی پورہ کے قوئل علاقے میں اس وقت کہرام مچ گئی جب 30سالہ نوجوان حرکت قلب اچانک بند ہونے سے فوت ہوگیا۔معلوم ہوا ہے کہ مطابق عرفان احمد میر گھر میں بیٹھا تھا کہ اْس پر دل کا دورہ پڑگیا۔اْسے ضلع اسپتال بانڈی پورہ پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اْسے مردہ قرار دیدیا۔ ادھر نوجوان کی موت کی خبر پھلتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا ۔ اسی دوران سوپور کے سی آر پی ایف کیمپ میں بھی گزشتہ شام ایک سی آر پی ایف اہلکار حرکت قلب بند ہونے سے لقمہ اجل بن گیا ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.