جموں کشمیر بھارت کے ساتھ تھا اور ہمیشہ رہے گا ، کوئی قوت اسے تبدیل نہیں کر سکتی/ راجناتھ سنگھ

دنیا اب ہندوستان کو ایک کمزور ملک کے طور پر شمار نہیں کرتی، سیز فائر خلاف وزیاں نہ قابل برداشت

سرینگر/07جنوری: جموں کشمیر بھارت کے ساتھ تھا اور ہمیشہ ہی رہے گا اور کوئی بھی قوت اسے تبدیل نہیں کر سکتی کی بات کرتے ہوئے وزیر دفاع راجنا تھ سنگھ نے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر سخت اظہار تشویش کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ سلسلہ بند نہ کیا گیا تو سخت جواب دیا جائے گا ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کو اپنے انٹرویو میں مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستانی افواج کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر گولہ باری اور ماٹر شلنگ کے نتیجے میں انسانی جانوں کے اتلاف کا معاملہ اب تشویشناک بنتا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے با ر بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی عمل میں لائی جائی جا رہی ہے اور پاکستانی فوج اب رہائشی علاقوں کا نشانہ بنا رہی ہے جس کے نتیجے میں انسانی جانوں کا اتلاف ہو رہا ہے ۔ راجناتھ نے تعلقات میں خرابی کا الزام پاکستان پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ’میں پاکستان کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ہندوستان ہمیشہ سے پر امن تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے لیکن یہ اسلام آباد ہی ہے جو ان تعلقات میں بگاڑ چاہتا ہے، انھیں شدت پسندی اور ان لوگوں کو روکنا چاہیے اور ان لوگوں کو جو کشمیر کے حالات بگاڑنے پر ہے ۔ ۔ن کا مزید کہنا تھا ‘ہم پاکستان کے ساتھ پر امن تعلقات چاہتے ہیں لیکن ان تمام بدنام سرگرمیوں کا ذمہ دار پاکستان ہی ہے’۔راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ اب دنیا ہندوستان کو ایک کمزور (نرم) ملک کے طور پر شمار نہیں کرتی، ‘سرجیکل اسٹرائیکس کے ذریعے ہم نے دنیا کو دکھا دیا ہے کہ ہم بھی مضبوط ایکشن لے سکتے ہیں، ہندوستان امن پسند ہے لیکن اب وہ کوئی کمزور (نرم) ملک نہیں ہے’۔انھوں نے ہندوستان کے خلاف ‘سازشیں’ کرنے والے ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا، ‘اگر کسی نے ہمیں چھوا بھی تو ہم انھیں نہیں چھوڑیں گے۔

Comments are closed.