سال 2020میں درج منشیات اور اسلحہ معاملات ؛ این آئی اے کی جموں کشمیر اور پنچاب میں چھاپہ مار کارورائیاں

سرینگر/07جنوری: قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے جمعرات کے روز منشیات اور اسلحہ معاملے سے متعلق پنجاب اور جموں و کشمیر کے چھ مقامات پر چھاپے ڈالیں تاہم چھاپوں ے دوران کسی کی گرفتاری کی فوری طور پر کوئی اطلاع موصول نہیںہوئی ۔ سی این آئی کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے ) نے جموں کشمیر اور دیگر ریاستوں میں چھاپہ کارروائیوںکا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے جمعرات کے روز جموں کشمیر سمیت دیگر کئی مقامات پر چھاپے ڈالیں ۔ چھاپوں سے متعلق ایجنسی کے ایک عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ پنجاب اور جموں و کشمیر کے چھ مقامات پر ایجنسی کے چھاپے ڈالیں گئے جبکہ ‘تاہم عہدیدار نے ان مقامات اور ان لوگوں کے ناموں کی تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کردیا جن کے خلاف چھاپے مارے جارہے تھے۔این آئی اے حکام کے مطابق یہ چھاپے اسلحہ اور منشیات کے معاملے میں مارے جا رہے ہیں جو این آئی اے نے سال 2020 میں درج کئے تھے ۔

Comments are closed.