سرینگر/07جنوری: پونچھ میں کرائم برانچ کی ٹیم کو اُس قت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جب ایک کیس کے سلسلے میں ٹیم نے چھاپہ مار کارروائی میںایک شہری کے گھر پر صبح سویرے گھس کر چھاپہ ڈالا جس پر مکینوں نے مزاحمت کرتے ہوئے پارٹی پر شدید سنگبازی کی جس میں ایک افسر زخمی ہوا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جموں کشمیر میں ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں جمعرات کو پولیس کی کرائم برانچ ٹیم پر حملہ کیا گیا۔ٹیم کے ہمراہ ایس او جی اہلکار بھی شامل تھے۔ کرائم برانچ کی ٹیم ایس او جی اہلکاروں کے ہمراہ سید خان ساکن دھاکی مینڈھر کے مکان پر صبح چھ بجے پہنچی۔اس موقع پر حکام کے مطابق خان کے گھروالے ٹیم کے ساتھ اْلجھ گئے اور ان کی گاڑی پر پتھروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں اے ایس آئی جنتیر سنگھ زخمی ہوگیا۔زخمی اے ایس آئی کو مینڈھر اسپتال منتقل کیا گیاہے۔ایس ڈی پی او، زیڈ اے جعفری کے مطابق اس ضمن میں ایک کیس درج کیا گیا ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.