9بھیڑوں کو ہلاک کرنے کے بعد ترنج شوپیان میں مقامی لوگوںنے خونخوار تندوئے کو بھی موت کی آغوش میں پہنچایا دیا ، معاملے کی تحقیقات شروع
سرینگر/06جنوری/سی این آئی// پہاڑی ضلع شوپیان کے ترنج علاقے میں مقامی لوگوں نے تندوئے کو اس وقت ابدی نیند سلا دیا جب اس نے مقامی گائو خانہ سے 9بھیڑوں کو ہلاک کر ڈالا ۔ سی این آئی اس ضمن میں نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ منگل کی رات دیر گئے ایک خونخوار تیندوے نے غلام محمد میر ساکنہ اوڈر ترنج کے گائو خانہ میں داخل ہو کر وہاں بھیڑوں پر حملہ کرکے ان کو ہلاک کر ڈالا ۔ نمائندے کے مطابق بھیڑوں کو ہلاک کرنے کے بعد مقامی لوگوں نے تندوئے پر حملہ کرکے اسکو گائو خانے میںہی دبوچ کر موت کی آغوش میںپہنچا دیا ۔ وائلڈ لائف وارڈن نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 9بھیڑوں کو ہلاک کرنے کے بعد مقامی لوگوں نے تندوئے کو مار ڈالا ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کی ایک ٹیم علاقے میں روانہ کر دی گئی ہے اور معاملے کی تحقیقات جاری ہے ۔ ( سی این آئی)
Comments are closed.