شوپیان میں خاتون نے اسپتال جاتے ہوئے راستے میں بچے کو جنم دیا

بڈگام میں پولیس نے ایک حاملہ خاتون کو ہسپتال پہنچانے میں مدد کی

سرینگر/05جنوری:/ شوپیاں میں بھاری برف کے نتیجے میں حاملہ خاتون کو جب چار پائی پر ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی تو اس نے راستے میں ہی بچے کو جنم دیا۔ ادھر ضلع بڈگام میں پولیس نے ایک حاملہ خاتون کی بر وقت مدد کرکے اسے ہسپتال پہنچایا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی ضلع شوپیان میں ایک خاتون نے اْس وقت سڑیچر پر بچے کو جنم دیا جب اْسے اسپتال لیجایا جارہا تھا۔ ضلع میں بھاری برفباری کی وجہ سے سڑکیں بند پڑ ی ہیں۔یہ واقعہ ضلع کے کیلر علاقے میں پیش آیا جہاں اختر جان ساکن زرکن نامی ایک خاتون کو سٹریچر پر نزدیکی اسپتال لیجایا جارہا تھا۔لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ سڑکوں سے برف ہٹائے کیونکہ اْنہیں برف کی موجودگی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ادھر بڈگام ضلع کے ایک گاؤں میں پولیس نے فوری طور پر کاروائی کی۔بڈگام ضلع میں ایس ایچ او چرارشریف نے ایک حاملہ خاتون کو وقت پر ہسپتال پہنچانے میں مددد کی ۔پولیس کو ایک فون آیا جس میں بتایا گیا کہ فتل پورا میں حاملہ عورت کو طبی امداد کی فوری ضرورت ہے تاہم بھاری برفباری کی وجہ سے اس میں دشواریاں آرہی ہے ۔ اس اطلاع کی بناء پر ایس ایچ او نے ایک گاڑی جائے موقع پر بھیج دی اور حاملہ خاتون کو فوری طور ہسپتال پہنچایا ۔مقامی لوگوںنے پولیس کی اس کارروائی پر پولیس ایس ایچ او کی سراہنا کی ۔

Comments are closed.