وادی میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث اموات میں اضافہ جاری ؛ نوجوان پی ایچ ڈی اسکالر دل کا دورہ پڑنے سے لقمہ اجل ، واتھورہ بڈگام میں کہرام

سرینگر/05جنوری: حرکت قلب بند ہونے سے اموات کی تعداد میں آئے روز اضافہ کے بیچ وسطی ضلع بڈگام کے واتھورہ علاقے میںمنگل کی صبح اس وقت کہرام مچ گیا جب پی ایچ ڈی اسکالر حرکت قلب بند ہونے سے لقمہ اجل بن گیا ۔ سی این آئی کے مطابق نوجوان پی ایچ ڈی اسکالر شکیل احمد ڈار ولد محمد صمد ڈار ساکنہ واتھورہ چاڈرہ بڈگام منگل کی صبح اچانک گھر میں حرکت قلب بند ہونے سے وقت موت کی آغوش میں چلا گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ اگرچہ مذکورہ نوجوان کو نزدیکی اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی تاہم ڈاکٹروں نے اسے وہاں مردہ قرار دیا ۔ شکیل احمد کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے حالیہ میں شیر کشمیر یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی ڈگری مکمل کی تھی ۔ نوجوا ن پی ایچ ڈی اسکالر کی موت کی خبر علاقے میں پھیلتے ہی وہاں کہرام مچ گیا جبکہ والدین پر قیامت کے پہاڑ ٹوٹ پڑے ۔ خیال رہے کہ وادی کشمیر میں آئے روز حرکت قلب بند ہونے سے اموات میں اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے ۔

Comments are closed.