
سیاحتی مقامات پر سڑکوں سے برف نہ ہٹانے سے سیاح ہوٹل کمروںمیں قید
انتظامیہ کی غفلت شعاری اور لاپروائی سے سیاحوں کو مایوسی کا سامنا
سرینگر/05جنوری: وادی میں بھاری برفباری کے نتیجے میں اگرچہ یہاں موجود سیاحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے تاہم انتظامیہ کی غفلت شعاری نے سیاحوں کو مشکلات میں ڈالدیا ہے اور سڑک پر برف جم ہونے کے باعث سیاح باہر نکل نہیں پاتے ہیں۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی میں ایک بار پھر ہوئی بھاری برفباری کی وجہ سے یہاںموجود سیاحوںمیں کافی خوشی لہر دوڑ گئی ہے تاہم گلمرگ، سونہ مرگ اور دیگر سیاحتی مقامات پر موجود سیاحوں پریشانیوںمیں مبتلاء ہوچکے ہیں کیونکہ انتظامیہ کی جانب سے اپنے کام میں تساہل برتا جارہے ۔ گلمرگ میں قریب 3فٹ برف سڑکوں پر جمع ہے جس کے نتیجے میں سیاح اپنے ہوٹل کے کمروں سے باہر نہیں آپارہے ہیں ۔ جبکہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے سڑکوں سے برف ہٹانے کیلئے ابھی تک کوئی کارروائی انجام نہیںدی گئی ہے ۔ سی این آئی کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ انتظامیہ کا کہیں اتہ پتہ نہیں ہے اور نا ہی انہوںنے عملہ کو اس حوالے سے کوئی ہدایت دی ہے ۔گلمرگ کی سڑکون پر جمع برف کی وجہ سے سیاحوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔ سیاحوںنے اس حوالے سے بتایاہے کہ ہوٹلوں کے باہر بھاری برف جمع ہونے کے نتیجے میں اگرچہ انہیںمسرت ہے تاہم سڑکوں پر برف جمع ہونے سے ان کو لگ رہا ہے کہ جیسے وہ جیل خانوںمیں بند پڑے ہیںکیوں کہ سڑکیں بند ہونے سے ان کا کہیں جانا ناممکن بن گیا ہے ۔ ادھر گلمرگ میں قائم ہوٹل ، رستوران اور دیگر کاروباری افراد نے سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی نااہلی اور غفلت شعاری کی وجہ سے ان کا دھندہ چوپٹ ہوچکا ہے کیوں کہ سیاح یہاں موجود ہونے کے باوجود بھی کہیں آجانہیں سکتے ہیں ۔اسی طر ح کی اطلاعات سونہ مرگ اور دیگر مقامات سے بھی موصول ہو رہی ہے ۔ جہاں سیاحوں نے الزام عائد کیا کہ سڑکوں سے برف نہ ہٹانے کے باعث انہیںکافی مشکلات کا سامنا ہے ۔ ( سی این آئی)
Comments are closed.