پلوامہ اور شوپیان میں معمول کی زندگی پٹری پر لوٹ آئی : کارو باری سرگرمیاں بحال ، موبائیل انٹر نیٹ چوتھے روز بھی بند

سرینگر/02جنوری/سی این آئی// لاوئے پورہ سرینگر جھڑپ میں تین نوجوانوں کی ہلاکت کے خلاف شوپیان اور پلوامہ میں تین روز بعد معمول کی زندگی پٹری پر لوٹ آئی تاہم دونوں اضلاع میں موبائیل انٹر نیٹ خدمات آج بھی بند رہی ۔ سی این آئی کے مطابق لاوائے پورہ سرینگر جھڑپ میں تین مقامی نوجوانوں جن میں سے دو پلوامہ کے تھے اور ایک شوپیان کا تھا کی ہلاکت کی خبر پھیلتے ہی پلوامہ اور شوپیان کے بیشتر علاقوں میں ہڑتال ہوئی تھی اور قریب تین روز تک دونوں اضلاع میں تعزیتی ہڑتال رہی جبکہ انٹر نیٹ خدمات بھی مکمل طور پر معطل رہی ۔ تین روزہ ہڑتال کے بعد سنیچروار کی صبح سے ہی دونوں اضلاع میں معمول کی زندگی پٹری پر لوٹ آئی ۔ تیسرے روز پلوامہ میں کاروباری سرگرمیاں پھر سے بحال ہوگئیں اور بازاروں میں گہما گہمی دیکھنے کو ملی۔جبکہ شوپیان کے ساتھ ساتھ سرینگر کے ان علاقوں جن میں جمعہ کو ہڑتال تھی میں بھی معمول کی زندگی واپس پٹری پر لوٹ آئی اور تمام کارو باری و تجارتی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہوئی ۔ معمول کی زندگی پٹری پر لوٹ آنے کے باوجود بھی دونوں اضلاع میں گزشتہ تین روز سے موبائیل انٹر نیٹ خدمات بند پڑی ہوئی ہے اور اس کو ابھی تک بحال نہیںکیا گیا جس کے نتیجے میں صارفین کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

Comments are closed.