
سرینگر/02جنوری:سال نو کے جشن کا منانے کیلئے وادی آنے والے سیاحوں نے بتایا ہے کہ جموں کشمیر کے حالات کے متعلق جو ہم نے سنا تھا ایسا یہاں کچھ بھی نہیں ہے اور یہاں پر حالات بلکل بہتر اور محفوظ ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ ہم یہاں آکر بہت خوش ہوئے اور یہاںکے موسم کا لطف اُٹھایا ۔ سی این آئی کے مطابق سال نو کا جشن گذشتہ شب سیاحتی مقام گلمرگ میں بڑے ہی دھوم دھام کے ساتھ منایا گیا جس میں مقامی سیلانیوں کے علاوہ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقعے پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے حالات کے بارے میں جو ہم نے بیرون وادی سنا تھا ایسا کچھ بھی یہاں نہیں ہے یہاں کے حالات بہت ہی بہتر ہیں ۔ سیاحوں نے یہاں آکر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وادی کشمیر صحیح طور پر جنت کا نظارہ پیش کرتی ہے اور یہاں کا موسم بہت ہی اچھا اور خوشگور ہے ۔ سیاں کی بڑی تعداد نے سال کے پہلے روز گلمرگ میں تازہ برفباری کا لطف اُٹھاتے ہوئے یہاں آنے کا مزہ لیا ۔ کئی سیاحوں نے کہا کہ ہم نے یہاں آکر کوئی غلطی نہیں کی کیوں کہ کشمیر ٹو رپیکیج میں جو ہم نے رقم خرچ کی ہے یہاں پر سیر کے بعد وہ سب وصول ہوگئی کیوں کہ یہ خطہ سچ میں جنت لگتا ہے ۔ سیاحوںنے کہا کہ یہاں آتے وقت اگرچہ ہمارے اندر خوف و ڈر تھا لیکن یہاں پہنچ کر ہمار ا ڈر دور ہوا کیوں کہ کشمیر ی لوگ بہت ہی خوش مزاج اور مہمان نواز ہیں یہاں پر کہیں بھی ایسا نہیں لگا کہ یہاں کے حالات اور لوگ ہندوستان اور ہندوستانی لوگوں کے خلاف کوئی غم وغصہ اپنے اندر رکھے ہوئے ہیں بلکہ یہاں کے لوگ بہت ہی بہتر مزاج کے ہیں ۔ ادھر جھیل ڈے کے بلوار ڈ روڑ پر چہل قدمی کرنے والے درجنوں ٹورسٹوںن بھی یہاں آنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر واقعی دیکھنی کی جگہ ہے اور ہم دیگر لوگوں سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ یہاں آکر قدرتی نظاروں کا لطف اُٹھائیں۔
Comments are closed.