سرائے بالا میں سُنار کی ہلاکت پر انتہائی افسوسناک واقعہ ; اس قسم کے تشدد کا کوئی جواز نہیں ہوسکتا/ عمر عبد اللہ
سرینگر/یکم جنوری: نیشنل کانفرنس نے سرائے بالا میں نامور سُنار کے وحشیانہ اور سفاکانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سی این آئی کے مطابق پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ نے ستہ پال نسچل شرما کی ہلاکت کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے تشدد کا کوئی جواز نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایک مہذب قوم میں ایسے واقعات کی کوئی گنجائش نہیں اور اس سفاکانہ اور وحشیانہ قتل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے آنجہانی کی آتما کی شانتی اور اُن کے پسماندگاہ کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کیلئے دعا کی۔ عمر عبداللہ نے ہلاکت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا کہ اور خاطیوں کو قرارواقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ پارٹی لیڈر احسان پردیسی نے بھی ستہ پال نسچل شرما کی ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اُن کے اہل خانہ کیساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
Comments are closed.