تبدیلی ہمہ گیر ترقی کے بغیر ممکن نہیں ، ملک نئی ترقی کی راہ پر گامزن / وزیر اعظم
آج نئی توانائی کے ساتھ اور نئے عزائم کے ساتھ تیز رفتار سے آگے بڑھنے کا آغاز ہے
سرینگر/یکم جنوری:وزیر اعظم نریندر مودی نے مرکزی لائٹ ہاوس پروجیکٹ کے تحت راجکوٹ میں بنائے جانے والے مکانات کا سنگ بنیاد رکھا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے جمہ کو مرکزی لائٹ ہاوس پروجیکٹ کے تحت راج کوٹ میں بنائے جانے والے ای ڈبلیو ایس زمرہ کے لوگوں کیلئے 1144 مکانات کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔ گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر راجکوٹ میں موجود تھے۔ ایل ایچ پی پروجیکٹ کے تحت مرکزی حکومت چھ شہروں ، اندور ، چنئی ، رانچی ، اگرتلہ، لکھنو اور راجکوٹ میں ایک ایک ہزار سے زیادہ مکانات کی تعمیر کرے گی۔سرکار کی جانب سے دی گئی جانکاری کے مطابق گرین کنسٹرکشن تکنیک کا استعمال کرکے شہری غریبوں کو رہائش گاہ مہیا کرانے کے سلسلے میں ایل ایچ پی پروجیکٹ کے تحت معاشی طور پر کمزور طبقہ ( ای ڈبلیو ایس) کیلئے مکانات بنائے جارہے ہیں۔کرنٹ نیوزآف مانیٹرنگ کے مطابق اس موقع پر وزیر اعظم نے خطاب کرتے ہوئے باشندگان وطن کو سال 2021 کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ آج نئی توانائی کے ساتھ اور نئے عزائم کے ساتھ تیز رفتار سے آگے بڑھنے کا آغاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت میں ہاوسنگ اسکیمز مرکزی حکومتوں کی ترجیحات میں اتنی نہیں تھیں جتنی کہ ہونی چاہئے تھیں۔ حالانکہ ہم جانتے ہیں کہ تبدیلی ہمہ گیر ترقی کے بغیر ممکن نہیں ہے اور ملک نے ایک نیا طریقہ اور نئی راہ اپنائی ہے۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یہ لائٹ ہاوس پروجیکٹ اب ملک کے کام کرنے کے طور طریقوں کی بہترین مثال ہے۔ ہمیں اس کے پیچھے بڑے وزن کو بھی سمجھنا ہوگا۔ ایک وقت میں ہاوسنگ اسکیمز مرکزی حکومتوں کی ترجیحات میں اتنی نہیں تھیں جتنی کہ ہونی چاہئے تھیں۔ سرکار گھر کی تعمیر کی باریکیوں اور کوالیٹی میں نہیں جاتی تھی۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یہ پروجیکٹ جدید تکینک اور انوویٹیو پروسیس سے تیار ہوں گے۔ اس میں کنسٹرکشن کا وقت کم ہوگا اور غریبوں کیلئے زیادہ افورڈیبل اور کمفرٹیبل گھر تیار ہوں گے۔
Comments are closed.