ایک دوسری کی گاڑی پر سبقت لینے کی کوشش ; پٹن میں المناک حادثہ رونما ، راہ گیر از جاں ، علاقے میں کہرام
سرینگر/یکم جنوری: پٹن میں 2کیب گاڑیوں کی جانب سے ایک دوسرے سے آگے جانے کی دوڑ میں ایک گاڑی نے راہ چلتے شہری کو کچل کر ہلاک کرڈالا ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کی ہے ۔ کرنٹ نیو ز آ ف انڈیا کے مطابق مسافر گاڑیوں کے ڈرائیور ایک دوسرے کی گاڑیوں پر سبقت لینے اور آگے جانے کی دوڑ اکثر لگاتے رہتے ہیں جو کبھی کبار بھیانک رُخ اختیار کرلیتی ہے ۔ تازہ واقعے میں شمالی کشمیر کے قصبہ پٹن میں 2’کیب‘گاڑیوں کے مابین دوڑ کے نتیجے میں ایک راہ گیر ہلاک ہوا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ایک راہ گیر بشیر احمد لون ولد غلام احمد لون ساکن خار گام کریری سڑک پر پیدل چل رہا تھا جس دوران وہاں پر ایک تیز رفتارگاڑی نے راہ گیر کو کچل کر شدید زخمی کردیا اگرچہ راہگیر کو خون میں لت پت ہسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا ۔ اس دوران مقامی ذرائع نے بتایا کہ دو گاڑیوںکے ڈرائیور ایک دوسرے کی گاڑی سے آگے جانے کی کوشش میں تھے جس کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا۔ ادھر پولیس ذرائع نے معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی گئی ہے ۔ دریں اثناء مقامی لوگوںنے اس واقعے کے خلاف سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح سے لوگوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیلنے والے ڈرائیوروں کی نکیل کس لی جانی چاہئے تاکہ مسافر گاڑیوں میں سوار لوگوں کی زندگیاں بچ جائیں انہوںنے کہا کہ تیز رفتاری کے ساتھ گاڑی چلانے والوں پر بھی جرمانہ عائد ہونا چاہئے تبھی تیز رفتاری پر قابوپایا جاسکتا ہے ۔
Comments are closed.