اونتی پورہ اورکولگام میںمنشیات کے خلاف کارروائیاں جاری 3 0 منشیات فروش گرفتار۔ ممنوعہنشیلی مادہ برآمد

سرینگر/30دسمبر: اونتی پور ہ اور کولگام پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی مادہ برآمد کرکے ضبط کی۔سی این آئی کے مطابق اونتی پورہ پولیس نے کوانی ریشی پورہ اونتی پورہ علاقے میں ایک منشیات فروش جس کی شناخت منظور احمد راتھر ولد عبدل ستار راتھر ساکن چند ہارہ پامپور کے طور پر ہوئی ہے۔کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی ماد 5.50 کلوگرام ہ بھنگ پوڈر برآمد کرکے ضبط کی ،مذکورہ کو گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن اونتی پورہ منتقل کردیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہیں۔اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن اونتی پورہ میں قانون کے تحت ایف آئی آر زیر نمبر 204/2020 درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ اسی دوران منیشات فروشوںکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے کولگام پولیس نے ڈ ی ایس پی ہیڈکواٹر س کولگام غلام محمد بٹ کی زیر نگرانی میںپولیس پارٹی نے امنو کولگام کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران دو افراد کو مشتبہ حالت میں پاکر مذکوریاں کی تلاشی شروع کی ۔ دوران تلاشی ان کے قبضے سے200گرام چرس نمو شے بر آمد کی ۔ ان کی شناخت شفیق احمد راتھر ولد عبدل رحمان راتھر اور عارف احمد راتھر ولد عبدلرشید راتھر ساکناں اشموجی کولگام کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے دونوں منیشات فروشوںکو گرفتارکیا۔اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن کولگام نے متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف ائی ار نمبر 233/2020 درج کر کے مزید تفتیش شروع کی ۔ کمیونٹی ممبران سے گزارش ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں سے متعلق کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Comments are closed.