لاوئے پورہ جھڑپ میں جاں بحق تینوں جنگجو نوجوانوں کے لواحقین کا سرینگر میں احتجاج

کہا تینوں کا عسکریت سے کوئی تعلق نہیں، سرینگر 12جماعت کی پڑھائی کیلئے گئے تھے

تین میں سے دو انتہائی مطلوب اور ایک مہلوک حزب کمانڈر کا قریبی رشتہ دار تھا ، خود سپردگی کا موقعہ بھی دیا گیا / پولیس

سرینگر/30دسمبر/سی این آئی// لاوئے پورہ جھڑپ میں جاں بحق تینوں جنگجو نوجوانوں کے لواحقین نے سرینگر میں احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹے جنگجو نہیں تھے ۔ ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں کو کئی بار خود سپردگی کا موقعہ دیا گیا تاہم انہوں نے انکار کر دیا ۔ جبکہ تین میں سے دو انتہائی مطلوب جنگجو تھے جبکہ تیسرا مہلوک حزب کمانڈر کا قریبی راشتہ دار تھا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں کو فوجی کانوائی پر حملہ کرنے کے کام پر معمور کیا گیا تھا ۔ سی این آئی کے مطابق لاوائے پورہ سرینگر جھڑپ میں جاں بحق ہوئے تینوں جنگجوئوںکے افراد خانہ نے پولیس کنٹرول سرینگر کے باہر زور دار احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ تینوں کا عسکریت سے کوئی تعلق نہیں تھا جبکہ تین میں سے دو کو سرینگر کچھ کام سے کل گئے تھے ۔ پلوامہ سے تعلق رکھنے والے دو جنگجوئوں اطہر اور جنید کے افراد خانہ نے بتایا کہ دونوں منگل کو گھر سے سرینگر کی طرف یہ کہہ کر نکلے تھے کہ انہیں ایک ٹیوشن سنیٹر میں 12جماعت کا داخلہ کرنا تھا ۔ اس موقعہ پر اطہر کے ایک قریبی رشتہ دار نے بتایا کہ دونوں نوجوانوں نے حالیہ میں 11ویں جماعت کا امتحان دیا ہے اور اب انہوں نے 12کیلئے کوچنگ شروع کرنے کے غرض سے سرینگر کا رخ کیا تھا ۔ افراد خانہ نے اس موقعہ پر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ اس معاملے کی جانب توجہ دیں جائے تاکہ انہیںانصاف فراہم ہو سکے ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ تینوں جنگجوئوںکو جھڑپ کے دوران خود سپردگی کا بھر پور موقعہ دیا گیا تاہم انہوں نے پیشکش ٹھکرادی ۔ انہوں نے کہا کہ جنگجوئوں نے سیکورٹی فورسز پر گرینیڈ داغے ۔ پولیس کا کہنا تھا کہ مہلوک جنگجوئوں میںسے دو انتہائی مطلوب جنگجو تھے جبکہ تیسرا مہلوک حزب کمانڈر رئیس کاچرو کا قریبی رشتہ دار تھا ۔ انہوں نے کہا کہ مہلوکین سے اسلحہ و گولہ بارود بھی ضبط کر لیا گیا ہے جبکہ تیسرا حالیہ میں عسکری صفوں میں شامل ہوا تھا اور افراد خانہ کو اس بارے میں کوئی علمیت نہیںتھی ۔ انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس کے مطابق تینوں کو سرینگر بارہمولہ شاہراہ پر سیکورٹی فورسز کی کانوائی پر حملہ کرنے کے کام پر معمور کیا گیا تھا ۔

Comments are closed.