دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج کو لیکر وادی میں افواہیں گرم
طلبہ افواہوں پر دھیان نہ دیں ، نتائیج مارچ کے پہلے ہفتے میںمتوقع / بورڈ حکام
سرینگر/29دسمبر: جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی طرف سے دسویں جماعت اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کو لیکر وادی کشمیر میں افواہوں کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے ۔اسی دوران بورڈ حکام نے تمام افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے بتایا کہ امتحانی نتائج یکم مارچ سے پہلے پہلے ظاہر کیا جائے گا ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی طرف سے گزشتہ ماہ منعقد کئے گئے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانی کو لیکر وادی کشمیر میں افواہوں کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے اور مختلف سماجی وئب سائٹوں پر نتائج کو لیکر تاریخوں کا اعلان کیا جاتا ہے جس کی کوئی بھی حقیقت نہیں ہے ۔وئب سایٹوں پر اور رابطہ عامہ کی سائٹوں پر امتحانی نتائج کو لیکر کی جا رہی افواہوں سے بارہویں جماعت میں زیر تعلیم طلباو طالبات میں بڑی بے چینی پائی جا رہی ہے ۔ادھر بورڈ حکام نے وادی کشمیر میں جاری امتحانی نتائج کو لیکر افواہو ں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے طلباء و طالبات سے کہا ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھرے ۔ بورڈ کے ایک سنیئر آفیسر نے بتایا کہ امتحانی نتائج مکمل کرنے میں ابھی کچھ وقت درکار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں کے امتحانی نتائج کو حمتی شکل دینے میں ابھی کچھ وقت درکار ہے ۔ بورڈ حکام کا کہنا تھا کہ طلبہ کو چاہئے کہ وہ افواہوں پر دھیان نہ دیں اور مارچ کے پہلے ہفتے میں امتحانی نتائج کا اعلان ہونا متوقع ہے ۔
Comments are closed.