گاندربل گرینیڈ حملے میں زخمی سی آر پی ایف آفیسر بھی ازجاں ، ہلاکتوں کی تعداد دو پہنچ گی

کنی گام شوپیان جھڑپ میں زخمی فوجی اہلکار بھی سرینگر کے فوجی اسپتال میںدم توٹ بیٹھا

سرینگر/29دسمبر: سی آر پی ایف افسرجوگاندربل میں 24دسمبرکو گرنیڈدھماکہ میںزخمی ہوا تھامنگل وار کوزخموںکی تاب نہ لاکر ہسپتال میں دم توڑ بیٹھا ۔جس کے ساتھ ہی گرینیڈ حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 2تک پہنچ گئی ہے ۔ خیال رہے کہ اس سے قبل حملے میں سی زخمی ہوئے سی پی ایف اہلکار کی اسپتال میںموت واقع ہوئی تھی ۔ ادھر شوپیان جھڑپ میں زخمی فوجی اہلکار بھی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وسطی ضلع گاندربل کے توحید چوک میں 24دسمبر کو شام دیر گئے نامعلوم افراد نے سی آر پی ایف کی پارٹی پر گرنیڈ سے حملہ کیا تھا جس میںمتعدد سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوئے تھے جن کو علاج و معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم ان میں سے Gکمپنی سی آر پی ایف 115بٹالین سے وابستہ ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر صورہ میڈیکل انسٹچیوٹ میں منگل وار کو زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔ فورسز افسر کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے سی آر پی ایف کے ترجمان پنکج سنگھ نے بتایا کہ مہلوک سی آر پی ایف افسر نتراپال سنگھ کی نعش کو ان کے آبائی گھر پہنچائے جاگی ۔ واضح رہے کہ اس گرنیڈ حملے میں دو سی آر پی اہلکار وں سمیت ضلع انتظامیہ کاایک افسر بھی زخمی ہوا تھا ۔ ادھر جنوبی ضلع شوپیان کے کنی گام علاقے میں مسلح تصادم آرائی کے دوران زخمی ہوئے دو فوجی اہلکاروں میں سے ایک اہلکار گزشتہ شام اسپتال میں زخمیوں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔ دفاری ذرائع کے مطابق 26دسمبر کو علاقے میںہوئے مسلح جھڑپ کے دوران دو فوجی اہلکار زخمی ہو گئے تھے جن کو علاج کیلئے فوجی اسپتال سرینگر منتقل کر دیا گیا تھا جہاں ایک زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔ خیال رہے کہ اس جھڑپ میںالبدر سے وابستہ دو مقامی جنگجو بھی جاں بحق ہو گئے تھے ۔

Comments are closed.