وادی میں نئے سال کی تقریبات کیلئے تیاریاں جاری ؛ سیاحتی مقام گلمرگ میں یوٹی انتظامیہ کی جانب سے بڑا پروگرام ہوگا منعقد
سرینگر/29دسمبر: وادی میں نئے سال کی تقریبات کے سلسلے میں سیاحتی مقام گلمرگ میں یوٹی انتظامیہ کی جانب سے شاندار پروگرام منعقد کیا جارہا ہے جس میں مقامی لوگوں کے علاوہ سیاحوں کی بڑی تعداد کی شرکت بھی متوقع ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سیاحتی مقام گلمرگ میں برف سے ڈھکی سفیدچادرپرنئے سال کے استقبال کیلیے محکمہ سیاحت کی جانب سے تمام ترتیاریاں کی گئی ہیں۔ نئے سال کی آمد کے سلسلے میں سیاح کافی تعدادمیں گلمرگ پہنچے ہیں۔ سال نوکے جشن کے سلسلے میں ہرروز ملکی وغیرملکی سیاح یہاں کارْخ کر رہے ہیں۔محکمہ سیاحت کی اطلاع کے مطابق گلمرگ میں نئے سال کی آمد کیسلسلے میں پہلے ہی تمام ہوٹل سیاحوں سیبھرے پڑے ہیں۔ وہیں محکمہ سیاحت کیجاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق گلمرگ میں نومبر اور دسمبر مہینے کی ستائیس تاریخ تک بتیس ہزارتین سوستائیس ( 32327) سیلانی آچکے ہیں۔ گلمرگ میں نئے سال کی آمد پرایک بڑی تقریب کا اہتمام کیاجاتاہے۔ جس میں مقامی سیلانیوں کیساتھ ساتھ ملکی وغیر ملکی سیاح کافی تعدادمیں شرکت کرتے ہیں۔ گلمرگ میں سیاحوں کاکہنا ہے کہ وہ اپنے آپ کو خوش قسمت پاتے ہیں کہ نئے سال کی آمد پر وہ گلمرگ جیسی حسین جگہ پر موجود ہیں۔ مختلف ریاستوں کیسیاحوں نیکہا کہ وہ مخصوص نئے سال کی آمدکا دن منانے کیلئے گلمرگ پہنچے ہیں۔سیاح نئے سال کیاستقبال کیلیے پرجوش ہیں۔گلمرگ میں سیاح اور مقامی سیلانی نئے سال کوخوش آمدید کہنیکیلیے اپنے۔اپنے انداز میں تیاریاں کررہے ہیں۔نئے سال کی آمدپرمقامی لوگوں اور سیاحوں نینیک خواہشات کااظہار کیا۔ان کاکہناتھاکہ نیاسال ملک اور خاص کرجموں وکشمیرکیامن وترقی کاضامن بن کرآئے۔سال دوہزاربیس اختتام ہونیکوہے اور نیاسال دوہزاراکیس پوری آب وتاب کیساتھ دہلیزپرکھڑاہے۔لوگوں کیلئے گزشتہ سال کاجائزہ لیناہی نہیں بلکہ نئے اہداف کیانتخاب اوران کے حصول کیلئے منصوبہ بندی کاموقع فراہم کرتاہے۔امیدیہی کی جاتی ہے۔ نیاسال جموں وکشمیرکی امن وسلامتی کی سوغات لیکرلیکر آئے۔
Comments are closed.