’’زنڈوبام‘‘فلیوڈ، بوٹ پالش ،اور دیگر چیزیںنشہ کیلئے کی جاتی ہیں استعمال
نوجوان منشیات کی طرف مائل ہورہے ہیں ، منشیات کے کاروبار میں اضافہ ہوا
سرینگر/28دسمبر/سی این آئی// وادی کو منشیات سے پاک کرنے کی کوششیں ناکام دکھائی دے رہی ہیں ۔ کشمیر کے مختلف اضلاع میں منشیات کا کاروبار اور استعمال میں برابر اضافہ ہوتا جارہا ہے جبکہ نوجوانوں کی بڑی تعداد منشیات کی طرف مائل ہورہی ہے ۔ آئے روز منشیات سمگلروں کے قبضے سے منشیات کی کھیپ ضبط کرنے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں تاہم سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کی طرف سے منشیات مخالف مہم زمینی سطح پر بے سود دکھائی دے رہی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی میں بڑھتے منشیات کے کاروبار اور اس کے استعمال میں برابر اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ اور آئے روز منشیات سمگلروں کے قبضے سے منشیات کی کھیپ ضبط کرنے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں تاہم سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کی طرف سے منشیات مخالف مہم زمینی سطح پر بے سود دکھائی دے رہی ہے ۔ اور نوجوان نسل منشیات کی عادی بنتی جارہی ہے ۔ سرکاری اور غیر سرکری اداروں کی جانب سے اگرچہ اس حوالے سے روز روز تقریبات ، سمینار اور ریلیوں کا انعقاد کیا جارہا ہے اور منشیات کے مضر اثرات نے لوگوں کو آگاہ کیا جاتا ہے تاہم زمینی سطح پر اگرد یکھا جائے تو منشیات کی روک تھام کے حوالے سے ناکامی دکھائی دے گی ۔ نوجوانوں کی جانب سے منشیات کا استعمال کرنے کا رجحان قابل تشویش ہے ۔ سی این آئی کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نوجوان مختلف چیزوں کا استعمال بطور نشہ کرتے ہیں جن میں سردرد کی مالش’’زنڈوبام‘‘فلیوڈ، بوٹ پالش ،اور دیگر چیزیں شامل ہیں ۔ جبکہ ادویات کی مختلف اقسام جن میں ذہنی طور مثاثرہ افراد کے علاج کیلئے استعمال کی جانے والی ادویات بھی شامل ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ منشیات مخالف مہم زوروں پر چلائے جانے کے باوجود بھی وادی کے مختلف اضلاع میں فکی اور دیگر منشیات کی کاشت کی جارہی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ منشیات کی کاشت میں بھنگ اور فکی قابل ذکر ہے اور شمالی کشمیر کے برعکس جنوبی کشمیر میں منشیات کی کاشت بڑے پیمانے پر کی جارہی ہے اس بیچ محکمہ ایکسائز و ٹیکزیشن اور پولیس کی جانب سے بھنگ کے خلاف مہم زوروں پر ہے لیکن پھر بھی منشیات سمگلر اپنا کام چلاتے ہیں ۔
Comments are closed.