بانڈی پور ہ میں 18ماہ کے بچے کی کنال میں گرنے سے موت

راجوری میں سڑک کے ایک حادثے میں 9افراد زخمی ، اسپتال منتقل

سرینگر/28دسمبر: سوجیان منڈی راجوری میں سوموار کے روز ایک سومو گاڑی ایک کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 9افراد زخمی ہوئے جن کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا ۔ ادھر حاجن بانڈی پورہ میں ایک 18ماہ کا بچہ سودھرنا کنال میں گر کر ڈوب گیا جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ضلع راجوری کے سوجیان منڈی علاقے میں پیر کو ایک سڑک حادثے کے نتیجے میں کم سے کم نو افراد زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق ایک مسافر گاڑی سڑک سے لڑھک کر برف سے لبریز کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں سومو گاڑی میں سوار سبھی نو افراد زخمی ہوگئے۔مذکورہ گاڑی سوجیان سے کنڈی کی طرف جارہی تھی جب یہ سندری نالہ کے قریب پھسلن کی وجہ سے ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوکر لڑھک گئی۔ زخمیوں کو سوجیان کے اسپتال میں علاج و معالجہ کیلئے پہنچایا گیا ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرلے معاملے کی چھان بین شروع کردی ۔ ادھر حاجن بانڈی پورہ میں ایک 18ماہ کا بچہ سودھرنا کنال میں گر کر ڈوب گیا جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے قصبہ بانڈی پورہ میں سودھرنا کنال حاجن میں ایک 18ماہ کا بچہ گرکر پانی میں دوب گیا ۔ اگرچہ مقامی لوگوںنے بچے کو فوری طور پر پانی سے نکال کر کمونٹی ہیلتھ سنٹر حاجن پہنچایا تاہم ڈاکٹروںنے اسے مردہ قراردیا۔ معصوم بچے کی شناخت فیضان احمد گنائی ولد عاشق احمد گنائی ساکن سودھرنا حاجن کے بطور ہوئی ہے ۔ اس واقعے پر علاقے میں میں صف ماتم بچھ گئی ۔ پولیس ذرائع نے بچے کی موت کی تصدیق کی ہے ۔

Comments are closed.