حیات پورہ چاڈورہ میں محاصرے کے دوران سیکورٹی فورسز کا تلاشی آپریشن
دو رائفلیں اڑا کر ایس پی او سے جنگجو بنا نوجوان جیش محمد کے تین بالائے زمین کارکنوں سمیت گرفتار
سرینگر/27دسمبر: پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ وسطی ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقہ سے 2رائفلیں کے ساتھ مفرور ایس پی او کو تین جیش محمد کے بالائے زمین کارکنوں کے ہمراہ گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ سی این آئی کو پولیس ذرائع سے معلو م ہوا ہے کہ ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد فوج کے 53آر آر ، سی آر پی ایف اور بڈگام پولیس نے حیات پورہ چاڈورہ میں ایک تلاشی آپریشن عمل میںلایا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق علاقے میںجنوہی تلاشی شروع کر دی گئی تو محاصرے کے دوران ایک گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا گیا تاہم اس نے جائے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی جس کے بعد گاڑی کو زبردستی روک دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جونہی گاڑی کی تلاشی لی گئی تو گاڑی سے مفرور پولیس اہلکار الطاف حسین اور اس کے ساتھ تین مزید جیش کارکنوں جن کی شناخت شبیر احمد بٹ ، جمشید ماگرے اور زاہد ڈار ساکنان پلوامہ کے بطور ہوئی کو گرفتار کیا گیا ۔ اور تلاشی کارروائی کے دوران قابل اعتراض مواد بھی ضبط کر لی اگیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ جیش محمد کا یہ گروپ علاقے میں عسکری کارروائیاں انجام دینے میں مصروف تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ تینوںسے تفتیش جاری ہے جبکہ اس ضمن میں ایک کیس زیر نمبر 242/2020پولیس اسٹیشن چاڈورہ میں درج کرکے مزید تحقیقات جاری ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ ایس پی او الطاف حسین دو اے کے 47رائفلیں اور اپنے ایک ساتھی جہانگیر کو لیکر فرار ہو گیا تھا جس کے بعد جہانگیر کو جھڑپ کے دوران گرفتار کر لیا گیا تھا ۔
Comments are closed.