منشیات کے خلاف پولیس کی کارورائی جاری ؛ اونتی پورہ میں2 0 منشیات فروش گرفتار ،ممنوعہ مادہ برآمد ہ

سرینگر/26دسمبر: اونتی پورہ میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کیا۔سی این آئی کو پولیس ترجمان سے موصولہ بیان کے مطابق اونتی پورہ پولیس نے کے ریشی پور ہ دتہ پورہ میںناکہ چیکنگ کے دو مشکوک افراد کو روک کر تلاشی شروع کی ۔ دوران تلاشی پولیس نے ان کے قبضے سے14 کلو گرام فکی برآمد کیا ۔ان کی شناخت رئیس احمدبٹ اور محمد داود بٹ ساکناں ریشی پورہ اونتی پورہ کے طور پر ہوئی ہے۔انہیں گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن اونتی پورہ منتقل کردیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہیں۔اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن اونتی پورہ میں قانون کے متعلقہ حصوں کے تحت ایف آئی آر زیر نمبر199/2020 کو درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔کمیونٹی ممبران سے گزارش ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں سے متعلق کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Comments are closed.