سرحدوں پر جنگ جیسی صورتحال برقرار ، اب کھٹوعہ سیکٹر میں سیز فائر کی خلاف ورزی
ہند پاک افواج نے ایک دوسرے کی چوکیوں کا نشانہ بنا کر شدید شلنگ کی ، کوئی جانی نقصان نہیں
سرینگر/26دسمبر؛ آر پار فائرنگ اور شلنگ کے نتیجے میں پونچھ سیکٹر میں دو فوجی پورٹروں کے زخمی ہو نے کے بعد بین الاقوامی سرحد پر کھٹوعہ علاقے میں بھی پاکستان اور بھارتی افواج کے مابین جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی جس دوران دونوں ممالک کے افواج کے مابین شدید نوعیت کی گولہ باری اور شلنگ ہوئی ۔ آر پا ر ہوئی شدید شلنگ کے نتیجے میں سرحدوں کے قریب درجنوں ڈھانچوں کو نقصان ہو گیا جبکہ لوگ محفوط مقامات پر پنا ہ لینے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔ادھر پاکستان کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جا کا بھر پور انداز میںجواب دیا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق ہند پاک افواج کے مابین سرحدوں پر کشیدگی جاری ہے جس کے نتیجے میں سرحدوں پر جنگ جیسے صورتحال بنی ہوئی ہے ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستانی افواج نے جمعہ کی رات دیر گئے ایک مرتبہ پھر بین الاقوامی سرحد پر بھارتی چوکیوں کا نشانہ بنا یا جس کے باعث سرحدی علاقے لرز اٹھے ۔سرحدی فائرنگ کے باعث ہندوپاک سرحدوں پر گولیوںکی گن گرج اور زور دار دھماکوں کے نتیجے میں شدید کشیدگی پھیل گئی جبکہ راجوری کے نوشہرہ سیکٹرمیں شبانہ گولہ باری کے نتیجے میں دونوں لوگ گھروں میں سہم کر رہ گئے ۔ ادھر دفاعی ذرائع نے گولہ باری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کٹھوعہ کے ہیرا نگر سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر گذشتہ شب کے دوران ہندوستان اور پاکستان کی ا فوج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا تاہم کسی بھی جانب نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ضلع کٹھوعہ کے ہیرا نگر سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر گذشتہ شب قریب ساڑھے نو بجے پاکستانی فوج نے بلا اشتعال بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔انہوں نے بتایا کہ وہاں تعینات بارڈ سیکورٹی فورس اہلکاروں نے حملے کا’’ بھر پور‘‘ جواب دیا تاہم کسی بھی جانب کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ۔ دفاعی ذرائع نے پاکستان پر الزام عائد کیا ہے کہ پاک فوج نے شہری آبادی کوبھی نشانہ بناتے ہوئے گولہ باری کی جس کی وجہ سے لوگ خوف و دہشت کے شکار ہو گئے۔ ادھرپاکستان نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی ۔ یاد رہے کہ ہندوپاک سرحدوں پر کشیدگی میںآئے روزاضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے اور دونوں ممالک کی افواج ایک دوسرے پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگارہی ہے ۔
Comments are closed.