جموںکشمیر میں خوف و دہشت کا ماحول ختم ہوگیا ، ڈی سی سی انتخابات سے بات عیاں ہوئی / دلباغ سنگھ

جموں کشمیر کے عوام کیلئے بہتر سے بہتر ماحول بہم رکھنے کیلئے پولیس اور سیکورٹی فورسز سرگرم عمل

سرینگر/26دسمبر: ضلع ترقیاتی کونسل چنائو میں لوگوں کی بھاری اکثریت میں شرکت سے یہ بات واضح ہو گی ہے کہ جموںکشمیر میں خوف و دہشت کا ماحول ختم ہو گیا ہے کی بات کرتے ہوئے جموں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ جموں کشمیر کے عوام کیلئے بہتر سے بہتر ماحول بہم رکھنے کیلئے پولیس اور سیکورٹی فورسز سرگرم عمل ہے ۔ اسی دوران انہوں نے کہا کہ شوپیان جھڑپ میں البدر سے وابستہ دو جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔ سی این آئی کے مطابق ایس کے آئی سی سی میں تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے جموںکشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ پولیس ، سیکورٹی فورسز اور دیگر ایجنسیوں نے جموں کشمیر کے عوام کو بہتر ماحول فراہم کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموںکشمیر میں امن مکمل طور پر بحال ہو رہا ہے اور امن بگاڑنے والے عناصر ختم ہو رہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ جموںکشمیر کے عوام نے حالیہ میںمنعقد ڈی ڈی سی انتخابات میں بنا کسی خوف و ڈر کے حصہ لیا اور گزشتہ کئی سالوں سے ہم نے نہ ہی ہم نے امید واروں اور نہ ہی ووٹروں میںکسی بھی قسم کا خوف و ڈر دیکھا جس سے یہ عیاں ہوتا ہے کہ جموں کشمیر کے عوام سے اب خوف و ڈر نکل چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری طریقہ کار نے ہمارے بھروسہ کو بڑھا دیا ہے اور جموں کشمیر کے عوام کیلئے اگے ایک پُر امن اور بہتر ماحول ہوگا ۔ شوپیان جھڑپ کے بارے میں ڈی جی پی نے کہا کہ جھڑپ میںالبدر سے وابستہ دو جنگجو ہلاک ہو گئے ،انہوں نے کہا کہ جمعہ کو علاقے میں دو جنگجوئوں کے چھپے ہونے کی خبر ملتے ہی وہاں جنگجو مخالف آپریشن چلایا گیا جس دوران جھڑپ شروع ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ جھڑپ کے ابتدا میںہی دو فوجی اہلکار زخمی ہو گئے جن کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جھڑپ میں البدر تنظیم سے وابستہ دو جنگجو ہلاک ہو گئے جبکہ گولی باری کے نتیجے میں مکان کو بھی نقصان پہنچ گیا ہے ۔

Comments are closed.