سرینگر/24دسمبر: مٹن اننت ناگ میں جمعرات کو اُس وقت کہرام مچ گیا جب ایک نوجوان بجلی کا پول لگانے کے دوران جھلس کر لقمہ اجل بن گیا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ایک پرائیویٹ کمپنی کے ساتھ بطور مزدور کام کرنے والا ایک نوجوان بجلی کا لوہے کا پول لگارہا تھا جس دوران بجلی کا پول ترسیلی لائن کے رابطے میں آیا جس کے نتیجے میں مزدور انیس احمد بٹ ولد عبدالرحمان بٹ ساکن وائل ناگبل اننت ناگ جھلس کر شدید زخمی ہوا ۔ اگرچہ مزدورکوفوری طور پر پی ایچ سی مٹن پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروںنے اسے مردہ قراردیا ۔مذکورہ نوجوان کی نعش جونہی آبائی علاقہ پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا اور لوگوں کی بڑی تعداد مرحوم کے گھر پر جمع ہوئی ۔ اس دوران معلوم ہوا ہے کہ انیس ایک پرائیویٹ کمپنی کے ساتھ بطور مزدور کام کررہا تھا جس نے الکٹرک پول لگانے کا ٹھیکہ لیا تھا ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.