ترال میںپولیس اور سیکورٹی فورسز کی مشتر کہ کارورائی ؛ البدر کے چار بالائے زمین کارکن گرفتار ، اے کے 56رائفل اور دیگر اسلحہ و گولہ بارودبرآمد

سرینگر/24دسمبر: اونتی پورہ پولیس نے ترال علاقے میں البدر عسکری تنظیم سے وابستہ گروہ کو بے نقاب 4اعانت کاروں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اے کے 56رائفل اور دیگر اسلحہ و گولہ بارودبرآمد کیا ۔سی این آئی کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر پولیس ،فوج ،اور سی آر پی ایف نے ڈاڈسرہ اورلارموہ اونتی پورہ علاقوں میں البدر جنگجوئوں کی موجود گی کے بارے میں ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر تلاشی کاروائی شروع کی، جس دوران وہاں4افراد کو مشکوک حالت میںپایاگیا اورانہیں موقعہ پر ہی پکڑ کر پوچھ تاچھ کی ۔پوچھ تاچھ کے دوران انہوں نے اس بات کا انکشاف کیا کہ انہوں نے ہتھیار چھپا رکھے ہیں۔ بعد ازاں ان کی نشاندہی پر اسلحہ اور گولہ بارود جس میںایک اے کے56رائفل ،ایک میگزین ،56گولیاں اور ایک ہیتھ گولہ بر آمد ہوا۔گرفتار کئے گئے اعا نت کاروں کی شناخت یاور عزیز ،سجاد احمد پرے ساکنان لارموہ ترال ،عابد مجید اورشوکت احمد ڈارساکنان ڈاڈسرہ کے طور ہے ۔پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصد یق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک خصوصی کارورائی کے دوران پولیس و سیکورٹی فورسز نے چھاپے مار کارروائی کے دوران عسکری تنظیم البدر سے وابستہ چار بالائے زمین کارکنوں کی گرفتار عمل میں لائی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن اونتی پورہ میں ایک کیس زیر ایف ائی ار نمبر2020 195/درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔

Comments are closed.