کولگام میںپولیس اہلکار سروس رائفل سمیت لاپتہ ؛ بازیابی کیلئے پولیس کی کارورائی جاری ، کئی مقامات پر چھاپے
سرینگر/23دسمبر: جنوبی ضلع کولگام میں ایک سپیشل پولیس آفیسر(ایس پی او) اپنی سروس رائفل سمیت گزشتہ دنوں سے لاپتہ ہے جس کی تلاش بڑے پیمانے پر جاری ہے ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں موصولہ تفصیلات کے مطابق ایس پی او،ذاکر حسین ملک بیلٹ نمبر967اے ولد محمد سکندر ملک ساکن اہگر یاری پورہ ایک اے کے47بندوق سمیت گذشتہ روز سے لاپتہ ہے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ پولیس اہلکار دسمبر 22یعنی منگل وار سے پُر اسرار طور پر غائب ہے اور ابھی تک اس کا باز یاب نہیں کیا گیا ہے ۔ ایس اپی او کے غائب ہونے کی خبر پھیلتے ہی کولگا م پولیس میں افرا تفری کا ماحول پھیل گیا ہے جبکہ مذکورہ پولیس اہلکار کو واپس لانے کیلئے بڑے پیمانے پر کارورائی جاری ہے ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لاپتہ پولیس اہلکار کی تلا ش بڑے پیمانے پر جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معاملے سے متعلق کیس بھی درج کر لیا گیا ہے اور بازیابی کیلئے پولیس ہر طرح کی کوششوںمیں مصروف ہے ۔
Comments are closed.