سرینگر/22دسمبر: بارہمولہ پولیس نے منشیات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے مین بازار اوڑی میںہیروین جیسے مادے کے ایک پاکٹ سمیت ایک شخص کو گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔ سی این آئی کے مطابق بارہمولہ پولیس نے اوڑی سومو اسٹینڈ کے نزدیک روزانہ کی طرح ناکہ چیکنگ کے دوران ایک شخص جس کی شناخت عامر افتاب ولد افتاب احمد مگرال ساکن سلطان ڈاکی کے طور پر ہوئی ہے کو مشتبہ حالت میں گھومتے ہوئے پایا ۔ پولیس کو دیکھا کر مذکورہ شخص نے بھاگنے کی کوشش کی مگر پولیس نے مذکورہ شخص کو پکڑ لیا اور تلاشی لی ۔ دوران تلاشی مذکورہ کے قبضے سے نشیلی ہیروین نمو ایک پاکٹ برآمد کرکے ضبط کی ۔اس سے گرفتار کرکے تھانہ اوڑی منتقل کردیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہے۔پولیس اسٹیشن اوڑی میں قانون کے متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 176/2020 کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔کمیونٹی ممبران سے گزارش ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں سے متعلق کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات کی خرید وفروخت میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.