کیش چوری کے معاملے کو فوری سلجھانے پر جے کے بینک سر پرست کی طرف سے پولیس کو سراہنا

سرینگر/22 دسمبر: جموںاور کشمیر میں کیش چوری کے معاملے کو فوری طور سلجھانے پر جموںو کشمیر بینک کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر راجیش کمار چھبرنے جموں و کشمیر پولیس کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی بر وقت کاروائی سے اُن پر عوام کے اعتماد کو توقیت پہنچی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ نیو یونیورسٹی کیمپس جموں میں واقع جموں و کشمیر بینک کی شاخ سے دس لاکھ روپے کی چوری ہوئی تھی اور CCTVریکارڈنگ کی مدد سے ایس ایچ او گاندھی نگر گرنام سنگھ اور انچارج پولیس پوسٹ نہرو مارکیٹ سمت شرما کی مدد سے دو افراد کو کٹھوعہ سے گر فتار کر لیا گیا جن کے قبضے سے صرف تین دنوں میں چوری کی ہوئی رقم کو بر آمد کیا گیا۔ اسی طرح کے ایک اورواقعے میں خمینی چوک بمنہ کے اے ٹی ایم سے 8لاکھ 90ہزار6سو روپے کی چوری ہوئی تھی اور ایس پی ویسٹ شہزاد سلاریا کی قیادت میں SDPOمظفر جان اور انکی ٹیم نے چوری کی رقم کو ATMمیں تعینات ایک سکیورٹی گارڈ کے قبضے سے وصول کیا۔ پولیس کی ان دو بر وقت ا ورفی الفور کامیاب کاروائیوں پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جے کے بینک CMDنے جموں و کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ کو ٹیلی فون کرکے انہیں مبارکباد دیدی اور کہا کہ جموں و کشمیر پولیس پر بینک کو ناز ہے اور پولیس عملے نے اپنی ذمہ داری کو بہ حسن خوبی نبھا یا ہے۔ دریں اثناء بینک کی پوری انتظامیہ نے قریب اُنیس لاکھ روپے کی چوری سلجھانے پر پولیس کے رول کی ستائش کی ہے۔

Comments are closed.