30سالوں سے کشمیر سے باہر رہائش پذیر کشمیر پنڈت ؛ زینہ پورہ شوپیان میں سرپنچ عہدے کیلئے منتخب ، اعتماد جتانے کیلئے عوام کا کی شکریہ
سرینگر/20دسمبر/سی این آئی// گزشتہ 30سالوں سے بیرون ریاست میںمقیم کشمیر پنڈت زینہ پورہ شوپیان میں سرپنچ عہدے کیلئے منتخب ہوا ہے۔سی این آئی کے مطابق کشمیری پنڈت جو کہ گزشتہ 30سالوں سے کشمیر سے باہر رہائش پذیر ہے جنوبی ضلع شوپیان کے زینہ پورہ علاقے سے سر پنچ عہدے کیلئے منتخب ہوا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ کشمیر پنڈٹ چمن لال مدن آزاد امیدوار تھے جن کو پی ڈی پی کی حمایت حاصل تھی نے سرپنچ عہدے کیلئے فارم داخل کیا تھا اور گزشتہ دنوں ہوئی پولنگ میں انہیں 400 میں سے 231 ووٹ حاصل ہوئے ۔ مدن لال کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے پی ڈی پی لیڈر اور سابق ممبر اسمبلی اعجاز احمد میر کے آبائی علاقہ واقع زینہ پورہ شوپیان میں سرپنچ عہدے کیلئے منتخب ہو گیا ۔ ادھر ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کے ساتھ بات کرتے ہوئے مدن لال نے کہا کہ وہ ان لوگوں کا شکر گزار ہیں جنہوں نے ان کو ووٹ دیا ، ‘‘میں ان تمام ماؤں بہنوں اور بھائیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے مجھے ووٹ دیا۔ میں ان تمام لوگوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے سیکولرازم کے جھنڈے کو زندہ رکھا۔دریں اثنا ، پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے اس کامیابی کو چسم کشا قرار دیا ہے ۔
Comments are closed.