سرینگر/20دسمبر/سی این آئی// جموں کشمیر پولیس کے معطل ڈی ایس پی کیس کے معاملے میں گرفتار کئے گئے پی ڈی پی یوتھ لیڈر وحید الرحمان پرہ کو این آئی اے کی ایک خصوصی عدالت نے 30روز عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق وحید الرحمان پرہ کو جموں کی ایک خصوصی این آئی اے عدالت میںپیش کیا گیا جہاں خصوصی جج سنیت گپتا نے سی آئی او اور سی ڈی فائلوں کے ذریعہ منتقلی کی درخواست کا مشاہدہ کرنے کے بعد وحید الرحمان پرہ کو 30 دن کے عدالتی ریمانڈ دینے کا فیصلہ کیا۔ قابل ذکر ہے کہ 12 دسمبر کو قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) عدالت نے وحید پرہ کے پولیس ریمانڈ میں مزید نو روز کی توسیع کا فیصلہ کیا تھا۔ جج سنت گپتا نے یہ فیصلہ این آئی اے کی جانب سے دی گئی درخواست کے بعد دیا۔ تفتیشی ایجنسی نے عدالت میں جج کے روبرو حوالہ دیا کہ وحید الرحمان پرہ کوایک انتہائی اہم مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ تاہم ، ان سے بہت کچھ پوچھنا باقی ہے تاکہ ریمانڈ میں اضافہ سے تفتیش انجام دینے میں مدد ملے گی۔خیال رہے کہ وحید الرحمان پرہ پر الزام ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر حزب المجاہدین کی عسکری تنظیم کی حمایت کی تھی ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.