پولیس نے بیرون وادی سے گاڑیاں چرانے والے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا
تین افراد گرفتار، تین قیمتی گاڑیاں بھی برآمد ، پولیس نے اس سلسلے میںکیس درج کرلیا
سرینگر/18دسمبر: پولیس نے کارچوری کے ایک بڑے ریکٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے تین کار چوروں کو اُس وقت رنگے ہاتھوںگرفتارکرلیا جب وہ چوری شدہ گاڑی کو فروخت کرنے کی کوشش کررہے تھے ۔ بیرون وادی گاڑیاں چراکر یہاں لاکر فروخت کرنے میں ملوث گروہ کے تاربیرون وادی سے جڑے ہیں جس کے بارے میں پولیس پتہ لگارہی ہے ۔گاڑی چوروں سے تین گاڑیاں بھی برآمد کرلی گئیںہیںکرنٹ نیوزآف انڈیا کے مطابق وادی میں بڑھتے کار چوری کے معاملات کے بیچ کشمیرپولیس نے کار چوری کے ایک بہت بڑے نیٹ ورک کا پردہ فاش کرتے ہوئے ابتدائی طور پر تین افراد کو گرفتارکرلیا ہے جبکہ اس معاملے میں مزید گرفتاریاں متوقع ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے جمعہ کے روز ایک چوری شدہ گاڑی کو فروخت کرنے کی کوشش کے دوران تین افرادکورنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ اونتی پورہ میں پولیس کواطلاع ملی تھی کہ کچھ لوگ گاڑی کوکم قیمت پر فروخت کررہے ہیںجبکہ اس کی اصل قیمت بہت زیادہ ہے ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس اطلاع کے بعد پولیس کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی جہاں انہوں نے پایا کہ تین افرادکو گرفتارکرلیا۔ ابتدائی پوچھ تاچھ کے بعد پتہ چلا کہ یہ ایک بہت بڑا نیٹ ورک ہے جو باہر کی ریاستوں سے گاڑیاں چراکر لے آکریہاںپر کم قیمت پر فروخت کررہے ہیں۔گرفتار شدگان کی شناخت محمدشفیع ڈارولدغلام محی الدینساکن لتہ پورہ ، شمیم احمد بٹ ،لیتہ پورہ اور عبدالرشید بٹ ساکن لل ہار کاکہ پورہ پلوامہ کے بطورہوئی ہے ۔ مذکورہ افرادسے تین گاڑیاں بھی برآمدکرلی گیںہیں جن میںایک سکارپیو، 2آلٹو K10گاڑیاں شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ یہ لوگ باہر سے گاڑیاں چراکر وادی لاتے تھے جہاںیہ ان گاڑیوں پرفرضی پلیٹ نمبر لگاکر فرضی کاغذات بھی تیار کرلیتے تھے ۔ گرفتار شدگان نے مزید پوچھ تاچھ جاری ہے اور اس معاملے میں بیرون وادی کار چوروں کے رابطہ کاروںکا بھی پتہ لگایا جارہا ہے جو وہاں پر کار چوری کرکے انہیں سونپ دیتے دیتے تھے اس کیس میں مزید گرفتاریاں متوقع ہے ۔ دریں اثناء پولیس نے اس سلسلے میں لوگوںسے کہا ہے کہ وہ کسی بھی غیر رجسٹرڈیلر سے گاڑی نہ خریدیںاور اس طرح کے جعلسازوں کے چنگل میں نہ پھنسے۔ واضح رہے کہ وادی کشمیر میں کار چوری کے معاملات بڑھ رہے ہیں اور آئے روز اس طرح کی اطلاعات ملتی ہیں کہ فلاںجگہ سے گاڑی چوری ہوئی ہے ۔
Comments are closed.