مسافروں سے اضافی کرایہ وصول کرنے کی شکایات کے بعد کپواڑہ میںمحکمہ متحرک

مختلف روٹس پر چیکنگ کے دوران خلاف ورزی کے مرتکب ڈرائیوروں سے جرمانہ وصول

سرینگر // دسمبر 17// پیر زادہ زبیر : ٹرانسپورٹروں کی جانب سے مسافروں سے اضافی کرایہ وصول لینے کی شکایات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر کپواڑہ کی ٹیم نے متحرک ہو کر چیکنگ کا عمل تیز کر دیا ہے ۔ جس دوران انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کہیں بھی ان سے اضافی کرایہ وصول کیا جاتا ہے تو متعلقہ آفیسران کو مطلع کیا جائے ۔ سی این آئی نمائندے کے مطابق مسافروں سے اضافی کرایہ وصول کرنے کے حکمنامہ کو واپس لینے کے بعد مسلسل مسافروں کی شکایات رہتی تھی کہ ان سے اضافی کرایہ وصول کیا جاتا ہے جس کے بعد اے آر ٹی او کی ٹیم متحرک ہو گی ہے ۔ عوام کے پرزور اسرار پر محکمہ ٹرانسپورٹ کی طرف سے وادی کے مختلف روٹس پر چیکنگ سکارڈ قائم ک مفاد خصوصی رکھنے والے اور خود عرض عناصر ٹرانسپورٹر کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے ان کے خلاف چالان اور کچھ گاڑیوں کو بلیک لسٹ بھی کیا گیا۔ اسی سلسلے کے طور پر محکمہ ٹرانسپورٹ کے ضلع کپوارہ کے ARTO مختار احمد کی سربراہی میں کپوارہ کے مختلف روٹس پر کچھ دنوں سے چیکنگ جاری رکھتے ہوئے من مانیاں کرنے والے ڈرایور اور ٹرانسپورٹر حضرات سے بھاری رقم بطور جرمانہ وصول کیا۔ کپوارہ کے نمائندہ کے ساتھ بات کرتے ہوئے آے آر ٹی او کپوارہ مختار احمد نے رپورٹ جاری کرتے ہوے کہا کہ ہماری ٹیم نے کپوارہ کے مختلف روٹس سے چیکنگ جاری رکھتے ہوے تقریباً 21,500 روپے اب تک بطور جرمانہ وصول کیا اور دس مسافر گاڑیوں کو ضبط کردیا گیا۔ نمائندہ سے بات کرتے ہوئے اے آر ٹی او کپوارہ نے بتایا کہ تقریباً 13 گاڑیوں کے کاغذات ضبط کئے گے اور اب تک تقریباً 28 گاڑیوں کو چلان کیا گیا اور چار گاڑیوں کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے وہان پورٹل میں رکھا گیا۔ نمائندے سے بات کرتے ہوئے آر ٹی او کپوارہ مختار احمد نے لوگوں سے اپیل کی کہ اگر کسی بھی گاڑی والے یا ڈرایور نے اضافی کرایہ لیا تو وہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے اہلکاروں سے براہ راست رابطہ کریں اور ہمیں اپنا بھر پور تعاون دیں۔

Comments are closed.