سرینگر لہہ شاہراہ آٹھ روز کے بعد کھلتے ہی پھر بند ؛ بانڈی پورہ گریز روڑ کو جلد ہی ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا
سرینگر/16دسمبر: سرینگر لہہ شاہراہ جبکہ گزشتہ 8روز سے مسلسل بند تھی کو بدھ کے روز ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا تاہم تازہ برفانی پسیاں گرآنے کے فورا بعد دوبارہ بند کردیا گیا جس کے نتیجے میں شاہراہ پر سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں۔ ادھربی آر او افسران نے کہا ہے کہ بانڈی پورہ گریز روڑ پر برف ہٹانے کا کام قریب قریب مکمل ہوگیا ہے اور شاہراہ کو جلد ہی یک طرفہ ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرینگر لہہ شاہراہ جو مسلسل گزشتہ آٹھ روز تک بند تھی بدھ کے روز یکطرفہ ٹریفک کیلئے کھول دی گئی تاہم تازہ برفانی تودے گرآنے کے ساتھ ہی شاہراہ پر پھر سے ٹریفک روک دیا گیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈایال زوجیلا کے مقام پر تازہ برفانی تودے گرآئے جس کی وجہ سے شاہراہ کو پھر بند کردیا گیا ۔ ٹریفک حکام نے بتایا ہے کہ سرینگر لہہ شاہراہ پر آج یک طرفہ ٹریفک کو بحال کیا گیا تھا اور ابتدائی طور پ فوجی کانوائی کو سرینگر کی طرف آنے کی اجازت دی گئی تھی جبکہ دیگر گاڑیاں بھی سفر میں تھی تاہم دایال زوجیلا کے مقام پر تازہ برفانی تودے گرآئے جس کی وجہ سے ٹریفک پھر معطل کرنا پڑا۔ حکام کے مطابق شراہ سے برف ہٹانے کا کام شدومد سے جاری ہے اور شاہراہ پر جلد پھر ٹریفک بحال کردیا جائے گا۔ دریں اثناء بی آر او افسران نے کہا ہے کہ گریز بانڈی پورہ روڑ پر رازدان ٹاپ کے پر جمع برف کو ہٹانے کا کام جاری ہے اوروہاں سے راستہ صاف ہونے کے ساتھ ہی شاہراہ پر ٹریفک بحال کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ راز دان ٹاپ پر اس وقت برف کی 4میٹر برف جمع ہے جس کو ہٹانے کے کام پر مشنری اور افرادی قوت کام پر ہے ۔
Comments are closed.