ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر کی قیادت میں جموں و کشمیر بینک کی طرف ضلع سطحی جائزہ میٹنگ کا انعقاد
سرینگر/ 16دسمبر : ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری کی قیادت میں جموں وکشمیر بینک کی جانب سے ضلع سطحی جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں رواں مالی برس کے دوسرے سہ ماہی کے دوران ضلع میں موجود مختلف بینکوں کی کار کردگی کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں مختلف بینکوں کے سینئر افسراں کے علاوہ چیف پلاننگ آفیسر سرینگر، جموں و کشمیر بینک کے زونل ہیڈ سید رئیس مقبول،، کلسٹر ہیڈ شبیر احمد بٹ اور ریاض احمد وانی، لیڈ ڈسٹرکٹ منیجر عبدالمجید بٹ اور ڈائریکٹر ریسیٹی ماہ جبین میر ، سرینگر کے علاوہ NABARDاور دیگر سرکاری محکموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ ضلع میں موجود بینکوں کی کارکردگی کا جائزہ پیش کرتے ہوئے لیڈ ڈسٹرکٹ منیجر نے یہ جانکاری دیدی کہ ضلع میں موجود تمام بینکوں نے رواں مالی برس کے پہلے شش ماہی یعنی 30ستمبر2020تک 64,461افراد ترجیحی و غیر ترجیحی سیکٹروں میں2459.60کروڑ روپے کے قرضوں سے مستفید ہوئے ہیں جو کہ افراد کے لحاظ سے سالانہ مقررہ حدف کا 46فیصد ہو اور مالی لحاظ سے حدف کا 40فیصد ہے۔ بینکوں کا کریڈٹ ڈپازٹ تناسب53فیصد ہے جس میں 2فیصد کی بڑھت درج ہے۔پرائم منسٹرس مدھرا یوجنا کے تحت 14823افراد کو329.32کروڑ روپے کے قرضے واگزار کئے گئے ہیں جس میں سب سے بڑا یوگدان یعنی94فیصد جموں و کشمیر بینک کا ہے ۔ پرائم منسٹر سواندھی اسکیم کے تحت1187چھاپڑی فروشوں کو 118.70لاکھ روپے واگزار کئے گئے جس میں سے 1092افراد جے کے بینک سے مستفید ہوئے ہیں۔ DLRCکے چیئرمین ضلع ترقیاتی کمشنر نے ضلع سرینگر میں MSMEسیکٹر میں جموں و کشمیر بینک کی کارکردگی کو سراہا جس نے نوے فیصد شرح کے ساتھ 14823افراد میں سے13903افراد کو قرضے فراہم کئے ہیں۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے بینکوں اور دیگر منسلک سرکاری محکموں کو صلاح دی کہ وہ روزگار کے وسائل پیدا کرنے والی مختلف اسکیموں کے بارے میں عام لوگوں کو آگاہ کریں اور آپسی تال میل کے ساتھ گورنمنٹ سپانسرڈ اسکیموں اور مختلف سماجی تحفظ اسکیموں کی بر وقت عمل آوری کیلئے کوششیں تیز کریں تاکہ رواں مالی برس کیلئے طے اہداف کو احسن طریقے سے پورا کیا جاسکے۔
Comments are closed.