مغل روڑ اور سرینگر لہہہ شاہراہ پر 8دنوں سے ٹریفک معطل ، سینکڑوں گاڑیاں درماندہ

سرینگر جموں شاہراہ پر بنا کسی خلل کے ایک طرفہ ٹریفک جاری ، گاڑیاں سرینگر پہنچی

سرینگر/15دسمبر: موسمی صورتحال میں بہتری آنے کے باوجود بھی سرینگر لہہ شاہراہ آٹھویں روز بھی ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند رہی تاہم سرینگر جموں شاہراہ پر یک طرفہ ٹریفک بنا کسی خلل کے جاری ہے ۔سی این آئی کے مطابق سرینگر جموں شاہراہ پر ایک طرفہ ٹریفک جاری ہے ۔ ٹریفک کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بنا کسی خلل کے جاری ہے اور منگل کو یک طرفہ ٹریفک کے تحت گاڑیوں کو جموں سے سرینگر کی طرف آنے کی اجازت دی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ بدھ کی صبح سرینگر سے جموں کی جانب گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی جبکہ شاہراہ پر مسافروں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے مخالف سمت سے کسی بھی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت نہیں ملی ۔ انہوں نے بتایا کہ جموں سے سرینگر سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیاں روانہ ہو ئی ۔ انہوں نے بتایا کہ مسافروں سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ سرینگر جموں شاہراہ پر سفر کرنے سے قبل محکمہ کے کنٹرول روم سے رابطہ کریں ۔ ادھر سرینگرلہہ شاہراہ اور مغل روڑ پر گزشتہ کئی دنوں سے ٹریفک کی نقل و حمل بند پڑی ہوئی ہے ۔ ٹریفک کے ایک افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بھاری برفباری کے نتیجے میں دونوں شاہراہ ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند پڑی ہوئی ہے ، انہوں نے بتایا کہ دونوں شاہرائوں کو کھولنے کیلئے کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے اور جلد ہی دونوں شاہرائوں کو ٹریفک کی آمد رفت کیلئے کھول دیا جائے گا ۔حکام کے مطابق آج شام تک شاہراہ کے دونوں طرف برف ہٹانے کا کام مکمل ہونے کی توقع ہے۔ اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ سرینگر۔لیہ شاہراہ آج آٹھویں روز بھی آمدورفت کے لئے بند رہی جس کے نتیجے میں دراس، کرگل، اور سونہ مرگ علاقوں میںشاہراہ کے مختلف مقامات پر سینکڑوں گاڑیاں درماندہ ہوکر رہ گئی ہیں۔ حکام کے مطابق شدید سردی کے باوجود لداخ شاہراہ کو قابل آمدورفت بنانے کے لئے پروجیکٹ وجیک اور باڈر روڈ آرگنائزیشن نے برف ہٹانے کا کام تیزی کے ساتھ شروع کیا۔

Comments are closed.