کپواڑہ میں بی اے جی ڈی امید وار پر پیٹرول بم حملہ بنایا گیا ناکام ،دو گرفتار

مینڈھر پونچھ میں پولنگ سامان کو نقصان پہنچانے کے پاداش میں دو کیخلاف کیس درج

سرینگر/15دسمبر: سرحدی ضلع کپواڑہ میں کارکنوں کی میٹنگ کے دوران پی اے جی ڈی امید وار پر پیٹرول بم حملے کو ناکام بناتے ہوئے دو افراد کو موقعہ پر ہی دبوچ لیا گیا اور انہیں بعد میںپولیس کے حوالہ کر دیا گیا ۔ ادھر پونچھ کے مینڈھر علاقے میں پولنگ سامان کو تہس نہس کرنے کے الزام میںدو افراد کے خلاف کیس درج کر لیا گیا ہے ۔سی این آئی کے مطابق ڈی ڈی سی امید وار برائے حلقہ واورہ لولاب کے کارکنوں نے دعویٰ کیا ہے انہوں نے مخالف جماعت کے کارکنوں کی جانب سے ان کے امید وار پر پیٹرول بم حملے کو ناکام بنایا ہے ۔ کارکنوں نے پولیس کے پاس تحریر کی کئی شکایات میں بتایا کہ کاوواری لولاب میں پی اے جی ڈی امید وار کی جانب سے ایک انتخابی جلسہ منعقد ہور ہا تھا جس دوران مشکوک نقل و حمل کے بعد مخالف پارٹی کے دوکارکنوں کی تلاشی لی گئی جن کے پاس دو پیٹرول بم بر آمد کئے گئے ۔ دونوں کی شناخت فیصل احمد ولد غلام رسول میر ساکنہ سیور اور فیصل احمد ولد غلا محمد ساکنہ ہڈن کپواڑہ کے بطور ہوئی ہے ، دونوں کو موقعہ پر دبوچ کر پولیس کے حوالہ کر دیا گیا ہے ۔ ایس ایس پی کپواڑہ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں کے پاس سے پیڑول سے بھری دو بوتلیں بر آمد ہو گئی ہے تاہم ابھی تک یہ اضح نہیں ہو سکا ہے یہ پیٹرول بوتلیں کس لئے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں کو حراست میں لیا گیا ہے اور معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہے ۔ ادھر پونچھ کے مینڈھر علاقے میں پولنگ اسٹیشن میں سامان کو تہس نہس کرنے کے پاداش میں دو افراد کے خلاف کیس درج کر لیا گیا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ دونوں پولنگ ایجنٹ تھے جس دوران انہوں نے بلٹ پیپسرس کو نقصان پہنچایا ہے ۔ پولیس نے دونوں کے خلاف کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔

Comments are closed.