سعودی عرب کا کورونا کے خلاف جنگ جیتنے کا اعلان؛ ملک میں احتیاطی تدابیر اپنانا لازمی قراردیا گیا /حکام

سرینگر/14دسمبر: سعودی عرب نے کووڈ19کیخلاف مہم کو کامیاب قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ کوروناوائرس کے کیسوںمیں کافی کمی آئی ہے تاہم اس کے باوجود بھی ملک میں احتیاطی تدابیر کو لازمی قراردیا گیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا ماینٹرنگ کے مطابق سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم دنیا کے ان ممالک میں سے ہیں جہاں کوویڈ 19 کیسز میں خاطر خواہ کمی دیکھی گئی ہے۔ ملک میں یہ وبا اب پہلے سے زیادہ قابو میں ہے۔ کورونا کے خلاف یہ کامیابی طے کردہ حفاظتی اقدامات پر عمل کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے۔ عوام اور متعلقہ حکام کے تعاون کے بغیر اس پر قابو پانا ممکن نہیں تھا۔ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا کہ عوام کی صحت یقینی بنانے کے لیے ویکسین ضروری ہے۔ تمام لوگ بشمول کورونا سے صحت یاب افراد بھی ویکسین ضرور لگوائیں کیونکہ اس وقت ایسی کوئی تحقیق سامنے نہیں کہ وائرس کا شکار شخص دوبارہ اس سے متاثر نہیں ہوگا۔وسری جانب سعودی وزارت صحت کی ہفتہ وار رپورٹ میں کورونا کے حوالے سے بین الاقوامی نقشے میں تصدیق کی گئی ہے کہ سعودی عرب کے تقریباً تمام علاقے ‘محفوظ زون’ میں ہیں۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 30 ہزار 549 ہے۔

Comments are closed.