2Gانٹر نیٹ خدمات میں آن لائن امتحانات کو لیکر شدید تنقید کے بعد ؛ جامعہ ملیہ اسلامیہ نے تا حکم ثانی یونیورسٹی کے آن لائن امتحانات ملتوی کر دئے

سرینگر/13دسمبر: جموں کشمیر میں 2Gانٹر نیٹ خدمات کے چلتے جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دلی کی جانب سے آئن لائن امتحانات کے انعقاد پر شدید تنقید کے بعد یونیورسٹی نے تاحکم ثانی آن لائن امتحانات ملتو ی کر دیئے جس کے نتیجے میں یونیورسٹی میں زیر تعلیم جموں کشمیر کے طلبہ نے راحت کی سانس لی ۔ سی این آئی کے مطابق جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی نئی دلی نے گزشتہ دنوں اعلان کیا تھا کہ کورونا وباء کے چلتے جامعہ میں زیر تعلیم بچوں کے امتحانات آن لائن منعقد کر کرائے جائیںگے جس کے بعد اس پر ہنگامہ آرائی شروع ہوئی ۔ طلبہ کی جانب سے یونیورسٹی کی مخالفت کی جارہی تھی اور کشمیر کی سیاسی قیادت نے بھی اس معاملے میں جامعہ انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے جموں کشمیر میں انٹرنیٹ کے حالات 2 جی انٹرنیٹ اسپیڈ کی جانب توجہ دلائی تھی۔اب یونیورسٹی کی طرف سے جاری کیے گئے وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ آڈ سمسٹر اور سالانہ امتحان کی بابت آن لائن طریقہ امتحانات کے بارے میں دفتر برائے کنٹرولر آف ایگزامنیشن کی جانب سے ایک اعلان 7 دسمبر 2020 کو جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ویب سائٹ پر شائع کیا گیا تھا ، طلبہ کی شکایات کے بعد وائس چانسلر جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اسے فی الحال موقوف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دفتر برائے کنٹرولر آف ایگزامنیشن جامعہ ملیہ اسلامیہ کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں یہ تفصیلات جاری کی گئی ہیں کہ وائس چانسلر جامعہ ملیہ اسلامیہ کی حکم کے بعد فی الحال اسے موقوف کیا جاتا ہے اور مندرجہ ذیل باتیں کہی جاتی ہیں آن لائن طریقہ کار امتحانات پر یو نیورسٹی کو طلبہ کی جانب سے متعدد شکایات اور پریشانیاں کے بارے میں متعدد تفصیلات موصول ہوئی ہیں۔یونیورسٹی نے طلبہ کے تحفظات اور یونیورسٹی کے فیصلے سے یونیورسیٹی گرانٹ کمیشن یو جی سی کو آگاہ کرادیا ہے جو امتحان کے جدید طریقہ سے متعلق ہیں۔ اس بابت یو جی سی کی طرف سے ہدایات / رہنما خطوط کا انتظار ہے۔ یونیورسٹی کی جانب سے اس معاملہ پر یو جی سی کی طرف سے ہدایات / رہنما خطوط آنے کے بعد ہی امتحان کے طریقہ کار کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔

Comments are closed.