این آئی اے عدالت کی جانب سے مولانا شوکت قتل کیس میںملوث ؛ ملزموں کو بری کرنے کی خبریں بے بنیاد اور حقیقت سے دور / ترجمان

سرینگر/12دسمبر: جمعیت اہلحدیت کے سربراہ مولانا شوکت احمد شاہ کے قتل کیس میں ملزمان کو بری کرنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے ) نے واضح کر دیا ہے کہ کچھ میڈیا اداروںکی جانب سے پھیلی جا رہی خبروں میںکوئی بھی حقیقت نہیں ہے ۔ سی این آئی کے مطابق تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے ترجمان کی جانب سے جاری کردیا ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کچھ میڈیا اداروں کی جانب سے یہ خبریں پھیلی جا رہی ہے کہ سرینگر میں این آئی اے کورٹ نے مولانا شوکت احمد شاہ کے قتل کیس میںملوث تمام ملازموں کو بری کر دیا ہے جو کہ حقیقت سے کوسوں دور ہے اور ان خبروں میںکوئی سچائی نہیںہے ۔ این آئی اے ترجمان نے مزید بتایا کہ ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ این آئی اے کے تمام کیسوں کی سماعت جموں میں وزرات داخلہ کی جانب سے قائم کردہ خصوصی عدالت میںہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرینگر میں این آئی اے عدالت میں ملک مخالف سرگرمیوں کے کیسوں کی سماعت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہے اور اس طرح کی بے بنیاد خبروں کو پھیلنے سے این آئی اے کے کام پر سوالیہ نشان لگ جاتا ہے ۔ خیال رہے کہ جمعہ کو ایک خبر وائرل ہوئی جس میںکہا گیا کہ این آئی اے عدالت نے مولانا شوکت احمد شاہ کے کیس میں تمام ملزمان کربری کر دیا ہے ۔

Comments are closed.