خواجہ مرحوم غلام رسول بیگ کی برسی منائی گئی ؛مختلف سماجی، دینی اور ملازمین انجمنوں کا خراج عقیدت
سرینگر/11دسمبر: معروف سماجی کارکن مرحوم خواجہ غلام رسو ل بیگ کی 24ویں برسی کے سلسلے میں آج جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کے مرکزی دفتر پر ایک پُروقار اور سادہ تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیاگیا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق مرحوم خواجہ غلام رسول بیگ کی 24ویں برسی کے سلسلے میں ٹرسٹ کے مرکزی دفتر میںجی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کے چیرمین اشتیاق بیگ کی قیادت میں ایک مجلس منعقد کی گئی جس میں مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا گیااور ان کی خدمات پر مقررین روشنی ڈالی۔ اس مختصر مگر پُروقات تقریب میں ملازمین انجمنوں کے مختلف لیڈران اور نمائندوںنے شرکت کرکے مرحوم کے تئیں خراج عقیدت پیش کیا ۔ جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کے چرمین اشتیاق بیگ نے اپنے والد ماجد کی سماجی خدمات کو اُجاگر کیا ۔ اس دوران دیگر مقررین نے بھی مرحوم کی کارکردگی پر مفصل روشنی ڈالی اور ان کی انسانی خدمات کوسراہا۔
Comments are closed.