جموں و کشمیرکے اسکولوں میں سرمائی تعطیلات کا اعلان، حکمنامہ جاری
21 دسمبر سے 28 فروری 2020 تک تعطیل رہے گی ، آن لائن کلاسز جاری رہیں گے
سرینگر/11دسمبر:تمام قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے محکمہ اسکولی تعلیم نے جموں اور کشمیر صوبوں کیلئے 12جماعت تک سرمائی تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 21 دسمبر سے 28 فروری 2020 تک تمام اسکولوں میں سرمائی تعطیل رہے گی تاہم آن لائن کلاسز جاری رہیں گے ۔ سی این آئی کے مطابق محکمہ اسکولی تعلیم کی جانب سے جمعہ کو ایک حکمنامہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں گرمائی اور سرمائی زون کے تحت آنے والے تمام 12جماعت تک کے تمام اسکولوں میں سرمائی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ۔ محکمہ کی جانب سے جاری کر دیا حکمنامہ کے مطابق جموں اور کشمیر صوبے کے تمام سرکاری و نجی اسکول21 دسمبر سے 28 فروری تک سرمائی تعطیل کیلئے بند رہیں گے تاہم آن لائن کلاسز جاری رہیں گے ۔ حکمنامہ کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر تمام ایس او پیز پر من و عن عمل کے چلتے آن لائن کلاسز جاری رہیں گے ۔ خیال رہے کہ شدید ٹھنڈ کے چلتے وادی کشمیر اور جموں میں بھی لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ دونوں میں بھاری برفباری اور بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ۔
Comments are closed.