موسم کے تیور سخت ، دن بھر مطلع ابر آلود دہنے کے باعث وادی شدید سردی کی لپیٹ میں

آئندہ 24گھنٹوں میں بالائی اور میدانی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی ، جنوبی کشمیر کے کئی علاقوں میں تازہ بارشیں

13دسمبر تک موسمی صورتحال جوں کی توں رہے گی ، بالائی علاقوں میں لوگوں کو احتیاط برتنے کی ضرورت / محکمہ موسمیات

سرینگر/11دسمبر: پیر پنچال کے آر پار جمعہ کو بھی موسم کے تیور انتہائی سخت رہے اور شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں آسمان پر بادل چھا رہنے کے باعث سردی کی لہر جاری رہے ۔ادھر جنوبی کشمیر کے کئی علاقوں میں جمعہ کو بھی آسمان ابر الود رہنے کے ساتھ ساتھ ہلکی بارشیں ہوئی ۔ اسی دوران محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ہلکی سے درمیانی درجے کی برفباری اور بارشوںکی پیشگوئی کی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر میں خراب موسمی صورتحال بدستور جاری ہے جس کے نتیجے میں پوری وادی شدید سردی کی لپیٹ میں آچکی ہے ۔ ادی میںسردی کی سرد لہر جاری ہے جس کے نتیجے میں دن کے درجہ حرارت میں گراوٹ دیکھنے کو ملی ہے جبکہ رات کا درجہ حرارت بھی منفی سفر سے نیچے چلا گیا ہے ۔۔ محکمہ موسمیات کے حکام نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کشمیر میں سردی کی لہر جاری ہے جبکہ آنے والوں دنوں میں شبانہ سردیوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے ۔ محکمہ کے مطابق درجہ حرارت میں کمی ہونے کے ساتھ ہی پوری وادی سخت ترین سردی کے لپیٹ میں آچکی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وادی کے ساتھ ساتھ لداخ خطہ بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں ایک مرتبہ پھر جموں کشمیر میں اثر اندوز ہو گئی ہے اور آج سے موسمی صورتحال میں تبدیلی آنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں بھی برفباری اور بارشیں ہو سکتی ہے ۔ ادھر شہر سرینگر سمیت وادی بھر میں سخت ترین ٹھنڈ جاری رہی اور دن کے وقت بھی لوگوں کو آنے جانے میں سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ رات کے وقت سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کے بعد لوگ اضافی بسترے ، کمبل ، گرم ملبوسات اور روم ہیٹر و واٹر بوتل جیسی چیزیں خریدنے پر مجبور ہورہے ہیں اور متعلقہ دکاندار لوگوں کی مجبوری یا ضرورت کا خوب فائدہ اٹھارہے ہیں اور انہوں نے یکایک ان سبھی چیزوں کی قیمتوں میں من مانے طور اضافہ کر دیا ہے ۔ادھرمحکمہ موسمیات نے ایک بار پھر وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں برفانی طوفان کا خطرہ ہے اس لئے پہاڑی علاقوں میں رہنے والے لوگ محتاط رہیں اور موسم کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے پہاڑی اور جنگلاتی علاقوں کے سفر کرنے سے گریز کریں ۔ ادھر موسمی صورتحال میں بہتری آنے کے باوجود بھی وادی کے دور دراز علاقوں میں رابطہ سڑکیں ہنوز بند پڑی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں بیشتر علاقوں کا رابطہ منقطع ہو گیا ہے اور لوگ گھروں میں ہی محصور ہے ۔ ادھر موسمی صورتحال میں بہتری آنے کے باوجود بھی تاریخی مغل روڑ پر جمعرات کو مسلسل ٹریفک کی آمد رفت بند رہی۔

Comments are closed.